عمران ، شہباز اور سراج الحق آج سیاسی سنڈے منائیں گے

عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے اور سیاسی رہنماؤں کے شہر بھر میں دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایبٹ آباد میں جلسے سے سہ پہر 3 بجے خطاب کریں گے۔
جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ تاہم عمران خان کل دوبارہ صوبائی دارالحکومت سندھ کراچی کا رخ کریں گے۔ جہاں وہ شہرقائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔
دوسری جانب شہبازشریف آج ہارون آباد کا دورہ کریں گے جس کے دوران شام 5 بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے اس حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آباد کی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔
بعدازاں جماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق آج کراچی کادورہ کریں گے اور مختلف حلقوں میں جلسوں سےخطاب کریں گے۔ جلسےلیاری،قائدآباد،اتحادٹاؤن اورایف بی ایریامیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.