قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر چوہدری تنویر،ملک ابرار،شکیل اعوان و دیگر لیگی رہنماء کے ہمراہ گرفتاری دینے لیاقت باغ راولپنڈی کی طرف ریلی کی صورت میں رواں دواں رہے اور اس دوران نیب کی جانب سے ان کو لیاقت باغ پہنچنے سے پہلی ہی گرفتار کرنے کی کئی بار کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہی۔
