تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد میں انتخابی منشور کا اعلان کریں گے۔ منشور میں خارجہ پالیسی برابری کی بنیاد اور انصاف پر مشتمل ہوگی۔
پی ٹی آئی انصاف کی فراہمی ہرسطح پریقینی بنانےکےعزم کااعلان کریں گی۔ منشور میں تعلیم ،صحت کےمواقع سب کودینےکاعزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
انصاف کی فراہمی ہر سطح پر یقینی بنانے، زرعی ترقی، قومی اداروں اور معیشت کی بحالی، نئے ڈیمز کی تعمیر بھی منشور میں شامل ہے۔ کسانوں کو زیادہ سبسڈی اور سستی بجلی جیسی سہولتیں فراہم کرنے، نوجوانوں کیلئے تکنیکی تعلیم، روزگار اور عوامی خدمت کے شعبوں کو فعال بنایا جائےگا۔
عوامی خدمت کےشعبوں کوفعال اور حکومتی ڈھانچےمیں تبدیلیاں بھی تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں۔
