شیر نہیں بلی اور بلے والوں کو چیلنج کرتا ہوں، چوہدری نثار

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیر نہیں بلی اور بلے والوں کو چیلنج کرتا ہوں اور ہمارے جلسے کی کارنر میٹنگ کا مقابلہ کرلیں تو بڑی بات ہے۔ مجھے بلی سے بھی ٹکٹ مل سکتا تھا اور بلے والوں سے بھی مل سکتا ہے اور یہ تبدیلی نہیں، بگاڑ لائیں گے۔
یہ جیپ آپ کی فتح کا نشان ہے اور کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی ہے۔ میں نے اپنی عزت اور غیرت کا سودہ نہیں کیا ہے اور 34 سال نواز شریف سے وفاداری نبھائی ہے۔
ٹکٹ کے لیے کبھی درخواست نہیں دی اب بھی نہیں دی اور ن لیگ یا پی ٹی آئی نہیں بلکہ عوام کے نشان پر انتخاب لڑوں گا۔ 25 جولائی کی رات کو دیکھنا شیر، بلے کا ٹکٹ بھاری ہے یا عوام کا اور امیدوار ایسا ہونا چاہیے جو عوام کے لیے آواز بلند کرے۔
آپ کا اور میرا ملک خطرات میں گھرا ہے اور کون سی جماعت ہے جہاں میرا مخالف نہیں بیٹھا ہے۔ بڑے بڑے جہاز کو جب تک پائلٹ نہ چلائے ناکارہ ہوتا ہے اور لاکھوں کروڑوں کی گاڑی میں ڈرائیور نہ ہو تو وہ کھڑٰ رہتی ہے۔
جب ووٹ دیتے ہیں تو کیوں نہیں دیکھتے امیدوار اس قابل ہے یا نہیں اور اللہ کا حکم ہے فیصلہ انصاف سے کرو، امانت ایماندار کو دو۔ امیدوار ایسا ہونا چاہیے جو عوام کے لیے آواز بلند کرے۔
اللہ نے جنہیں آنکھ، کان اور زبان دی وہ اسمبلی میں سوتا رہا ہے اور میں نے یہاں سے ہار کر بھی ترقیاتی منصوبوں لگائے، خدمت کرتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلستان کالونی سے جیتنے والا ممبر 5 سال اسمبلی میں سوتا رہا اور آپ کا اور میرا ملک خطرات میں گھرا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.