ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز پرواز ای وائی 18 سے ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔
نوازشریف اور مریم نواز7گھنٹے ابوظہبی میں قیام کےبعدپاکستان روانہ ہوں گے جس کے بعد لاہورایئرپورٹ سے16رکنی نیب ٹیم نوازشریف اورمریم نواز کوگرفتارکرےگی۔
نیب کی 16 رکنی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹرامجد علی اولکھ کریں گے ، مریم نوازکونیب ٹیم میں شامل2خواتین افسران گرفتارکریں گی تاہم اس کے علاوہ پولیس،انٹیلی جنس اداروں کےافسران بھی نیب کی ٹیم میں موجود ہیں۔
