صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے جلسوں میں دھاندلی کے بارےمیں کئی بار بتایا تھا۔ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیال تھاالیکشن میں ووٹرزکوآزادانہ اظہاررائےکاموقع دیاجائےگا۔ الیکشن کمیشن نےایک گھنٹہ وقت بڑھانےکی درخواست قبول نہیں کی ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن2018میں ایسی دھاندلی ہوئی مجھ جیساآدمی بھی بلبلااٹھا۔ پورےملک سےشکایات ملی ہیں کہ فارم45نہیں دیاگیا جب کہ لاہورمیں ایازصادق،ملک پرویزاورمیرابھی نتیجہ روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سمیت کئی امیدواروں کو کچےکاغذپرنتائج ملے۔ آج جوکیاگیاپاکستان کو30سال پیچھےلےگئےہیں۔ اپنی سیاسی زندگی میں ایسی خوفناک صورتحال نہیں دیکھی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے الیکشن2018کےنتائج مستردکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ووٹ کےساتھ ہونےوالی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ ووٹرزکی توہین ناقابل برداشت ہے۔
