جس حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے ہم انہیں کھلوائیں گے،عمران خان

عام انتخابات 2018 کے بعد اہم خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیزکہہ رہی ہیں دھاندلی ہوئی ہے،موجودہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی،ن لیگ نے منتخب کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ2018کےالیکشن صاف وشفاف ہوئےہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حلقےمیں دھاندلی ہوئی تو تحقیقات کریں گے،کسی بھی حلقےمیں دھاندلی ہوئی ہےتودوبارہ گنتی کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے ہم انہیں کھلوائیں گے،ہم نے2013 میں کہادھاندلی ہوئی ہےکسی نےہماری نہیں سنی،ہم نے2013کےالیکشن کےصرف4حلقے کھولنےکاکہاتھا،ہم اپوزیشن کے خدشات کو دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ کوبتانا چاہتا ہوں میں کس قسم کا پاکستان چاہتا ہوں۔عمران خان کاکہنا تھا کہ زندگی میں ملک کو بہت سے مسائل میں دیکھا،اپنے منشور اور پروگرام پرعملدرآمدکروں گا۔یہ پاکستان کےتاریخی الیکشن ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےلوگوں کو داد دیناچاہتاہوں،دہشت گردی کےباوجود بلوچستان کےلوگ گھرسےنکلے،الیکشن میں سیکیورٹی فورسز نےبھی قربانی دی۔
عمران خان نے کہا کہ ساراپاکستان متحدہوناچاہیے،کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،طرزحکمرانی بہتربنائیں گے،سادگی کی راہ اختیارکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کےٹیکس کےپیسے کی میں حفاظت کروں گا،وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی مقاصدکےلیےاستعمال کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والانظام تھا، قائداعظم کاپاکستان بناناچاہتاہوں،ایساپاکستان بنےجس میں کمزورطبقے کی دادرسی ہو۔انہوں نے کہا کمزورطبقے کوآگے لانےکےلیےپالیسیاں بنائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈھائی کروڑبچےاسکولوں سےباہرہیں، گنداپانی پینےسےہمارےبچے مررہےہیں، جمہوری عمل کوآگےبڑھتادیکھ رہےہیں،دہشتگردی کےواقعات میں متعددلوگ شہیدہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست کےطورپردیکھناچاہتاہوں ،جس کی لاٹھی اس کی بھینس والانظام نہیں چلےگا،پاکستان میری ذات سے بہت بڑا ہے،جو قانون کےخلاف جائےگااس کےخلاف ایکشن ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ساراپاکستان متحدہوناچاہیے،کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،طرزحکمرانی بہتربنائیں گے،سادگی کی راہ اختیارکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کےٹیکس کےپیسے کی میں حفاظت کروں گا،وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی مقاصدکےلیےاستعمال کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایسےمضبوط ادارےبنائیں گےجو کرپشن کاراستہ روکیں گے، باہرسے آکرکوئی ہمارانظام ٹھیک نہیں کرےگا،ہمیں خود کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ریسٹ ہاؤسزکوکمرشلائز کرکے ان سے پیسہ کمائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نےخرچےکم کرکےآمدنی بڑھائی ہے تاکہ معیشت کوفائدہ ہو،قومی آمدنی بڑھاناہماری ترجیح ہوگی، جولوگ عوام کےپیسوں پرعیش کرتےتھےاس کو تبدیل کریں گے،ملک میں ٹیکس کلچرکوٹھیک کریں گے۔
عمران خان نے کہا چین کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط کریں گے، سی پیک کواستعمال کرکےسرمایہ کاری پاکستان میں لائیں گے ۔پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے، ہر طرح سے افغانستان میں امن لانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اورپاکستان میں اوپن بارڈرچاہتےہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایران ہماراہمسایہ ہےاس کےساتھ مزیدتعلقات بہترکرناچاہتےہیں، سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جوصورتحال ہےچاہتےہیں اس میں کرداراداکریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.