آصف زرداری اور فریال تالپور آج ایف آئی اے میں طلب

منی لانڈرنگ کیس میں ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ نجف مرزا کی زیرصدارت ایف آئی کی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب ایف آئی اے کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں مقدمے کی اب تک پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپر کو آج کمرشل بنکنگ سرکل میں طلب کیا گیا ہے، جے آئی ٹی کے سارے اراکین زرداری گروپ میں منتقل ہونے والی رقم پر جرح کرینگے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قبل مزید دو سے تین ایف آئی آرز درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.