پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے ،جہانگیر ترین اور چوہدری سرور نے آزاد ارکان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔
پنجاب میں تحریک انصاف نے 118 نشستوں پر کامیابی حاصل کررکھی ہے ،اسے ایوان میں اکثریت کےلئے 148 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 15آزاد ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شمولیت کے تیار ہوگئے ہیں ، کمیٹی نے رپورٹ عمران خان کو پیش کردی ہے ۔
آزاد ارکان کل عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی سربراہ وفاقی کابینہ ، وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کریں گے ۔
عمران خان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرچکے ہیں جس کا اعلان آج ہی کیا جائےگا جبکہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بی اے پی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔
