سیاسی جماعتوں سےمذاکرات،پیپلزپارٹی نےکمیٹی قائم کردی

عام انتخابات 2018 کے نتائج پر اعتراضات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سیاسی جمکاعتوں سے رابطے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی میں خورشیدشاہ،نویدقمراوریوسف رضاگیلانی ،شیری رحمان،راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ شامل ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی میںشاہدخاقان،سعدرفیق اورایازصادق شامل ہیں ۔
دوسری جانب آج پیپلزپارٹی اورن لیگ کےوفدمیں ملاقات ہوگی۔
اس حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوبتایاکہ پیپلزپارٹی کیس پارلیمنٹ میں لڑناچاہتی ہے،کمیٹی مشترکہ طورپرایم ایم اےقیادت سےملاقات کرےگی ۔
خورشیدشاہ نے مزید کہاکہ اسفندیارولی،محموداچکزئی اورفاروق ستارسےبھی ملاقات ہوگی جس میں سیاسی جماعتوں کوحلف اٹھانےپرقائل کیاجائےگا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.