پی پی اورن لیگ کا اسمبلیوں سے حلف لینے کافیصلہ

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑی جماعتوں کی جانب سے بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں تاہم آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات آج ہوگی ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کوبتادیا کہ پیپلزپارٹی کیس پارلیمنٹ میں لڑنا چاہتی ہے،پیپلزپارٹی کی کمیٹی میں میرے ساتھ نوید قمراور یوسف رضا گیلانی شامل ہیں جبکہ راجا پرویزاشرف، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ بھی کمیٹی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں شاہد خاقان،سعد رفیق اورایاز صادق ہیں،کمیٹیاں مشترکا طورپرایم ایم اے کی قیادت سے بھی ملے گی۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی اسفندیار ولی،محمود اچکزئی اورفاروق ستار سے بھی ملاقاتیں کریں گی،تمام جماعتوں کواسمبلیوں سے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لینے پرقائل کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.