حجاج کی واپسی کے لیے پی آئی اے کا حج فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ جس کے لیے پی آئی اےکی پرواز پی کے 3004 کے ذریعے 329 حجاج کرام کو لاہور پہنچا دیا گیا۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پرپی آئی اےحکام نےحجاج کرام کا استقبال کیا اور پی آئی کےشعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے انھیں کوپھولوں کےہارپہنائےگئے۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حاجی بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔
