WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
       
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  1-514-250-3200       

 
 
تاریخ اشاعت:2010-07-12
عامر کی تڑپ
کہا جاتا ہے کہ عامر خان اپنی فلم کو بہتر بنانے کے لیے حد سے زیادہ محنت کرتے ہیں
عامر خان کا دل اپنے دور کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم ' مدھومتی ' کے اس نغمے کے لیے تڑپ رہا ہے جو دلیپ کمار اور وجینتی مالا پر فلمایا گیا تھا، دل تڑپ تڑپ کے کہہ رہا ہے آ بھی جا ' عامر اس نغمے کو اپنی آنے والی فلم ’دھوبی گھاٹ‘ کے لیے فلمانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے بمل رائے کی فیملی سے بھی اجازت لے لی ہے جنہوں نے یہ فلم بنائی تھی۔ بمل رائے کے بیٹے کا کہنا ہے کہ عامر سے ان کے تعلقات گھریلو طرز کے ہیں اس لیے وہ اگر چاہے تو گانے کو ری مکس بھی کر سکتے ہیں۔ یہ بات کچھ حلق سے نہیں اتری ہم نےمانا کہ عمار جیسا اداکار دلیپ کمار جیسے عظیم فنکار کی اداکاری کی سطح تک پہنچنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن کیا اس خوبصورت نغمے کو ری مکس کرنے اور اسے نیا چولا پہنانے کی کوشش کو پرستار پسند کریں گے؟

شاہ رخ پر تین سو کروڑ روپے
شاہ رخ خان کی نئی فلم را ون جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے
بالی وڈ میں فلمیں چاہے فلاپ ہوں یا انڈسٹری خسارے میں ہو شاہ رخ کی امیج پر کچھ اثر نہیں پڑتا تبھی تو خان کی فلم ڈان ٹو ابھی سیٹ پر بھی نہیں گئی کہ بگ پکچرز نے ایکسل انٹرٹینمینٹ کمپنی سے اس کےحقوق ایک سو پچیس کروڑ روپیوں میں خرید لیے اور ایروز انٹرنیشنل نے خود خان کیہوم پروڈکشن کی فلم را۔ون کے حقوق ایک سو پچھتر کروڑ روپیوں میں خریدے۔ یہ ثابت ہو گیا کہ بالی وڈ میں خان برادرز کے نام آج بھی اہمیت رکھتے ہیں اور شاہ رخ ان میں نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

روپوش قطرینہ
قطرینہ کیف اور سلمان خان کی دوستی کے کئی برسوں سے چرچے ہیں
قطرینہ کیف کا نام آج کل بالی وڈ گلیاروں میں کہیں سنائی ہی نہیں دے رہا ہے۔ کیسے سنائی دے گی جبکہ سلمان اور زرین کی دوستی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔ خیر ہمارے خبری نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر کیٹ ہیں کہاں؟ پتہ چلا کہ وہ اس وقت سپین میں ' زندگی نہ ملے گی دوبارہ ' کے سیٹ پر ہیں۔اور بہت مصروف بھی۔ اب یہ کیٹ کی خوش نصیبی ہے کہ وہ ایسی خبروں اور چہ می گوئیوں کے دور میں ممبئی نہیں سپین میں ہیں ورنہ میڈیا اور ان کے سوالات۔


رتیک کی پتنگ
رتک روشن کی فلم ' کائٹس' بری طرح فلاپ رہی
راکیش روشن کے بیٹے رتیک کی پتنگ برابر اُڑ نہیں سکی اس لیے اب پاپا نے اس کٹی پتنگ کو ہوا میں چھوڑنے کے بجائے اسے آسمان کی اونچائیوں پر اڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نا ۔۔نا۔۔ وہ کائٹس کا سیکوئیل نہیں بنا رہے وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے تو بلکہ فلم کِرش کا سیکوئیل بنانے کے لیے فٹافٹ میٹنگ شروع کر دی ہے۔ ویسے کرش بھی تو آسمان میں اُڑتے نظر آتے ہیں۔ کہیں۔خیر چلیے ہم اچھی اچھی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ رتیک کی یہ فلم کامیاب ہو کیونکہ اب پاپا فلم دل سے بنانے والے ہیں۔

سری نگر کا لمحہ
بپاشا باسو لمحے فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں
فلمساز بنٹی والیا بہت مایوس ہو گئے ہیں انہیں کیا پتہ تھا کہ ایسے وقت میں جب کشمیر کی وادیوں میں فلمائی گئی اور ان کے مسائل پر بنی فلم ’لمحہ‘ بن کر تیار ہو گی کشمیر کےحالات اتنے خراب ہو چکے ہوں گے کہ ان کی فلم کا پریمیئر تک وہاں نہ ہو سکے۔ جی ہاں فلم لمحہ کا پریمیئر سری نگر میں ہونا طے تھا لیکن شومئی قسمت۔۔۔

عمران کی تمنا
عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کرینہ سے پیار کرنا چاہتے ہیں اور اب ان کی یہ تمنا جلد ہی پوری ہو گی۔ آپ یہ مت سوچئے کہ ہمارا دماغ خراب ہو گیا ہے اور عمران کی اس خواہش پر سیف نے اب تک خاموشی کیوں اختیار کی ہے۔ ارے بابا عمران پردے پر کرینہ سے عشق لڑانا چاہتے ہیں اور وہ دونوں بہت جلد کرن جوہر کی اگلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

شمی کا شگون
پرانے دور کے ہینڈسم چلبلے ہیرو شمی کپور اپنے لیے چاہے اتنے خوش قسمت نہ رہے ہوں جتنا انہیں عامر خان اپنے لیے نیک شگون مانتے ہیں۔ عامر کی کوئی بھی فلم ہو وہ اسے ریلیز کرنے سے پہلے شمی انکل کے پاس جاتے ہیں اور اس فلم کے میوزک کی پہلی کاپی انہیں دیتے ہیں۔ یعنی ان کےہاتھوں اپنی فلم کا اجراء۔ عامر مانتے ہیں کہ شمی انکل کا ہاتھ لگنے سے ان کی تمام فلمیں ہٹ ہوتی ہیں۔

رتیک کا پتلا
بگ بی، شاہ رخ ، سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے بعد اب رتیک روشن موم کے بننے والے ہیں۔ جی ہاں انہیں مادام تساد کے اس میوزیم میں جگہ ملے گی جہاں پہلے سے بالی وڈ کے سٹارز موم بن کر کھڑے ہیں۔ رتیک اور ان کے پاپا راکیش بہت خوش ہیں۔ جنوری میں رتیک کا ناپ لینے ٹیم ممبئی پہنچے گی۔ میوزیم میں ویسے بالی وڈ فیملی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سب چاہتے تھے کہ عامر بھی ان میں شامل ہوں لیکن عامر ایسے پہلے بالی وڈ اداکار ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
 

گلوکارہ جینیٹ جیکسن رائٹر بن گئیں پیرس کےفیشن شو میں ہوئی رنگوں کی بہار
ہالی ووڈ کی مقبول سنگر جینیٹ جیکسن اب گلوکاری کے ساتھ ساتھ فلم رائٹر بھی بن گئی ہیں۔

گلوکارہ جینیٹ جیکسن جو اپنی منفرد آواز کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں ایک علیحدہ شناخت رکھتی ہیں اب انھوں نے فلموں کے اسکرین پلے لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جینیٹ کا کہنا ہے کہ انھیں یہ شوق ایک عرصے سے تھا لیکن اپنے شوق کی تکمیل وہ اب کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا پسندیدہ سبجیکٹ لو اسٹوریز اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ہیں۔
پیرس کے روڈن میوزیم فیشن ویک کے پہلے دن باغ و بہار کے رنگ ایک ہی جگہ سما گئے۔ فیشن ویک کے پہلے دن برطانوی ڈیزائنر جان گلینو نے نوجوانوں کے لئے تیار کئے گئے ملبوسات میں قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا۔ جہاں ہلکے رنگوں کے بجائے اودے ، نیلے ،پیلے اور نارنجی رنگوں سمیت گہرے جامنی رنگ بکھرے دکھائی دیئے۔

فیشن شو میں ملبوسات کے ذریعے دوسری جنگ عظیم کے دور کی یاد تازہ کی گئی۔جبکہ ماڈلز نے خوبصورت پھولوں اور تتلیوں نما کپڑوں اور منفرد ہیئر اسٹائل سے فیشن کا ایک نیا انداز متعارف کروایا۔ہیوٹ کوچر فیشن ویک آٹھ جولائی تک جاری رہے گا۔

صفحہ نمبر:10-09-08-07-06-05-04-03-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team