WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
 
 
 
 
 
 

تاریخ اشاعت:2010-02-25

شوکت ترین اربوں کے مالک،گیلانی نے گھر خریدنے کے لیے زمین بیچی،رحمان ملک کے گھر کی قیمت 7 لاکھ
دو سوکنوں کی بے نتیجہ ملاقات
جنداللہ کا سربراہ عبدالمالک ریگی گرفتار
پاکستانی وزیرخزانہ شوکت ترین عہدے سے مستعفی
ایٹمی جنگ سےبھارت کوناقابل تلافی نقصان ہو گا، ڈاکٹرقدیر
مرنے والوں کے آخری الفاظ
سٹوڈنٹ ویزا پالیسی کا اعلان،پاکستان پر سخت پابندیاں
برطانیہ: کمسن کنواری ماﺅں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
سمندر میں تیرتا خوابناک شہر
بغیر تاروں کے بجلی کی سپلائی ممکن
حضرت مسیح کی گستاخانہ تصویروالی کتاب پر پابند ی
سوئس مقدمات کارروائی،نیب کا وزارت قانون کو خط
مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کی ہندو طالبہ کی امتیازی کامیابی
ایف بی آئی کی مخبر بنانیکی مہم سے مسلم پریشان
پی آئی اے کا پائلٹ ٹکٹ اور بورڈنگ پاس کے بغیر دوست کو لندن لے گیا
سپیس شٹل’اینڈیور‘کامیابی سے زمین پر اتر گئی
آپریشن مشترک،27 افراد ہلاک
سرکاری افسر کمیشن ایجنٹ نہ بنیں،چیف جسٹس کا نیب حکام کو انتبا
مینگورہ، خودکش دھماکہ،12 افراد جاں بحق
زرداری پر اعتماد نہیں نواز شریف،راستے بند نہ کریں پل بنائیں،گیلانی

بھارت کے پاس 100،پاکستان کے پاس 50 ایٹمی ہتھیار
برطانوی خبر رساں ادارے نےایک رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کی دفاعی قوت کا موزانہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس 50 کے قریب ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ بھارت کے پاس 100 کے قریب ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔تفصیل کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس اپنے دفاعی بجٹ میں 15 فی صد اضافہ کیا تھا ۔ عددی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کی مصروف کار فوج 6 لاکھ 20 ہزار، ریزرو 5 لاکھ 15 ہزار اور پیرا ملٹری فورس کی تعداد 29 لاکھ 9 ہزار ہے۔ پاکستان کے پاس2460 ٹینک، 2 ہزارتوپیں اور بکتر بندگاڑیوں کی تعداد1250 ہے۔ پاکستانی ائیر فورس کے پاس415 لڑاکا طیارے ہیں، نیوی کے پاس 8 آبدوزیں اور 7 سطح سمندر پر لڑنے والے کمبے ٹینٹس جہاز ہیں۔بھارت نے گزشتہ برس فروری میں اپنے دفاعی بجٹ میں ایک چوتھائی اضافہ کیا تھا ۔ اس وقت بھارت کے پاس 70 سے 100 کے درمیان ایٹمی ہتھیار ہیں۔ عددی تعداد کے لحاظ سے بھارت کی 13 لاکھ فوج ہے جودنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے۔ بھارت کے پاس4000 ٹینک، توپیں45 ہزار، اور 300 فوجی بکتر بند گاڑیاں ہیں۔ بھارتی ائیر فورس کے پاس 700 لڑاکا طیارے ہیں، نیوی کے پاس 16 آبدوزیں ایک، بحرہ بیڑہ اور 16فریگیٹ ہیں۔ بھارت 126 ہوائی سے زمین پر مار کرنے والے طیارے خرید رہا ہے۔
راولپنڈی ، ضمنی الیکشن ، مشرف کے امیدوار شیخ رشید کو شکست
راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کاٹنے دار مقابلے کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے نامزد امید وار شکیل اعوان نے 235 پولنگ اسٹیشن سے 77309 ووٹ لے کر مد مقابل عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد پر واضح برتری حاصل کر لی۔ شیخ رشید احمد نے شکیل اعوان کے مقابلے میں 48292 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے ۔ ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر22 امیدوار میدان میں تھے جن میں جماعت اسلامی کے نامزد امید وار ڈاکٹر کمال اور تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز خان جازی بھی شامل تھے ۔ بدھ کے روز تکمیل پانے والے انتخابی عمل میں پولنگ کا آغاز صبح 8بجے ہوا جوکسی وقفے کے بغیر پر امن طور پر شامل 5 بجے تک جاری رہی ۔ بدھ کی رات جاری ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی شہر میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا اورمسلم لیگ(ن ) کے کارکنوں نے فتح کا جشن مناتے ہوئے مری روڈ سمیت شہر بھر میں کامیابی کی ریلیاں نکالیں اور وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار شکیل اعوان کی رہائشی یونین کونسل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میںفتح کی خوشی میں زبردست فائرنگ اور آتشبازی بھی کی گئی ۔ پولنگ کے موقع پر الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے مثالی اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے جس کے باعث 2 پولنگ اسٹیشنوں پر معمولی نوعیت کے واقعات کے علاوہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
چین نے امریکہ سےاعلیٰ سطح کے فوجی تبادلوں کومنسوخ کرد یا
چین نے امریکہ کے ساتھ تین اعلیٰ سطح کے فوجی تبادلوں کو منسوخ کر دیا۔ اس بات کا انکشاف امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان نے کیا۔ ترجمان میجر مورین شومن کے مطابق چین نے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالہ سے ناراض ہو کر اعلیٰ سطح کے تین فوجی تبادلوں پر عملدرآمد روک دیا ہے تاہم ابھی چین نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں کئے۔ ترجمان نے بتایا کہ چین نے اپنے چیف آف دی جنرل سٹاف کا دورہ امریکہ، امریکی کمانڈر برائے پیسفک کمانڈ کا دورہ چین اور چینی ملٹری ریجن کمانڈرز کا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ چینی حکومت نے بعض غیر اعلانیہ معاملات پر غور بھی وقتی طور پر موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین نے امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کے خاتمے کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے چین کی حکومت نے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے نمیتز کو ہانگ کانگ کے ساحل پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دیدی تھی
آبی ذخا ئر، پاکستان چین سے مدد حاصل کرے
کوہ ہمالیہ کی بلندیوں میں دو پڑوسی ممالک چین اور بھارت کے درمیان ایک سرد جنگ جاری ہے اگرچہ دونوں مماک کی فوجیں ابھی کھل کر ایک دوسرے کے مقابل کھل کر سامنے نہیں آئیں لیکن تناﺅ کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔ بھارت کے آرمی چیف کا حالیہ بیان جس میں انہوں نے پاکستان اور چین دونوں کو بیک وقت للکارا ہے اسی تناﺅ کا ثبوت ہے۔


بھارت اور چین کے درمیان 2175 میل طویل سرحد واقع ہے اور مقبوضہ کشمیر کا علاقہ لداخ بھی اسی سرحد پٹی پر ہے۔ بھارت اور چین کے درمیان 1962ءمیں ایک مختصر جنگ ہوئی اور چین نے بھارت کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ 1967ءمیں ایک بار پھر کشیدگی بڑھی، لیکن دونوں ملکوں نے اپنی حدود سے تجاوز نہیں کیا، 90 کی دہائی کے آغاز سے دونوں ممالک کے مابین بظاہر خاموشی طاری ہے لیکن اندر ہی اندر بڑھتی تناﺅ کی کیفیت دنیا کی نظر سے چھپی نہیں ہے۔ چین نے اس تمام عرصے میں انتہائی کامیابی سے اپنا معاشی سفر جاری رکھا اور آج وہ دنیا بھر میں اس خطے کی ایک مضبوط معاشی قوت ہے ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی امریکا کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے بھارت کے زیر انتظام علاقے، جو توانگ کا ایک قصہ اس حوالے سے خاصی اہمیت ہے کیونکہ 1962ءکی جھڑپوں میں چینی فوج اسی علاقے میں داخل ہوئی تھی تب سے اب تک بھارت اس علاقے پر خصوصی توجہ دیتا ہے اور اس معاملے میں اتنا حساس ہے کہ 80 ہزار آبادی والے اس علاقے میں 15 ہزار فوجی تعیناتی کیے گئے ہیں۔ اگر چہ ان فوجیوں کی کارکردگی کھیتوں، کھلیانوں میں مشقوں تک ہی محدود تھی لیکن اب اچانک صورتحال میں تبدیلی واقع ہو گئی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا۔ جب چین نے ایشیائی ترقیاتی بینک پر دباﺅ ڈالا کہ وہ بھارت کو دی جانیوالی 29 ارب ڈالر کی آمداد روک دے، کیونکہ چین کا خیال تھا کہ بھارت اس رقم میں سے کچھ حصہ ارونا چل پردیش میں ڈیم کے منصوبے پر خرچ کر سکتا ہے۔ چین کے اس حوالے سے کچھ تحفظات بھی تھے۔ بھارت میں چین کے اس اقدام سے ہلچل مچ گئی اور بھارت کی جانب سے جوابی اقدام کے طور پر اعلان کیا گیا کہ وہ اس علاقے اور اس پٹی پر مزید 50 ہزار فوجی تعینات کریگا لیکن یہ صرف گیدڑ بھیکی تھی کیوں کہ بھارت کے پاس اس کے لیے وسائل نہیں۔ دوسرے قدم کے طور پر بھارت نے کھل کر چھین سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر میں جاری کوہالہ پاور پلانٹ کی تنصیب روک دے جس کی لاگت دو ارب ڈالر ہے اگرچہ چین نے اس مطالبے پر کان نہیں دھرے، لیکن بھارت کے اس مطالبے یا حرکت پر پاکستان میں بھی کہیں کوئی صدائے احتجاج بلند ہوتی سنائی نہیں دی۔ چین اس خطے میں اپنی موجودگی کے مثبت اثرات کے طور پر اردگرد کے تمام ممالک میں ترقیاتی سرگرمیوں پر دل کھول کر پیسا لگا رہا ہے پاکستان اور سری لنکا میں بندرگاہوں کی تعمیر، چین اور نیپال کو ملانے والے ایک ہائی وے کا آغاز اور تبت ریلوے لائن کو نیپال کی سرحدوں تک پھیلانے کا اعلان اور افغانستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے پیش رفت اس کے اہم پروجیکٹ ہیں چین کی یہ پیش رفت اور سرگرمیاں بھارت کیلئے خاصی پریشان کن ہیں کیونکہ آبی وسائل کے حوالے سے بھارت اس علاقے میں چین کی موجودگی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اس کے تقیریباً تمام ڈیم ہمالیہ میں واقع ہیں اور ان ڈیموں کے نقصان سے بھارت اپنی بقا کے خطرے سے دو چار ہو جائیگا۔ اگرچہ یہ سارا جھگڑا چین اور بھارت کا ہے ہمارا اس سے کیا لینا دینا؟ لیکن ارباب اقتدار و اختیار اس سادگی اور بھولپن سے ان مسائل سے جان نہیں چھڑا سکتے۔

گلوبلائزیش کی حقیقت یہ واضح کر دیتی ہے کہ دنیا میں کوئی مسئلہ اب کسی فرد واحد یا قوم کا نہیں رہا۔ ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی وسائل کی زبوں حالی نے ہر مسئلے کو سب کا مسئلہ بنا دیا ہے۔ اس خطے میں کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے یہ سب جاننا اور اس حوالے سے کامیاب حکمت عملی تیار کرنا ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم کام ہونا چاہیے۔ بھارت اپنے منصوبوں سے خطے کیلئے ماحولیاتی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ 2016ءمیں اس کا ”انٹرلنک ریور پروگرام“ مکمل ہو جائے گا، جس کے تحت وہ اپنے 21 دریاﺅں کو ، باہم طویل نہر کھو دے گا۔ اس منصوبے کو بنگلہ دیش نے بھی ڈیتھ ٹریپ فار بنگلہ دیش کا نام دیا ہے کیونکہ دریائے گنگا اور برہم پترا کے پانی سے بھی بھارت اسی طرح استفادہ کریگا اسی طرح ”نرمداویلی ڈیم پروجیکٹ“ ہے جو خطے میں ماحولیاتی توازن میں بگاڑ کا باعث بنے گا، یقینا یہی خطرہ ہمارے لیے بھی ہے بھارت کے اندر بھی ان بہت بڑے اور ماحول دشمن منصوبوں کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور بہت سے افراد اور تنظیمیں سڑکوں پر آگئی ہیں۔ بھارت کی ایک ناول نگار، دانش ور اور ماحولیاتی رضا کار، ارون دھتی رائے نے بھی انتہائی شدت سے ایسے تمام منصوبوں پر تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے ”ایک ایسے ملک میں جہاں 200 ملین لوگوں کو صاف پانی اور 600 ملین ڈالر سینیٹیشن کی بنیادی سہولت میسر نہیں اور جہاں کے 350 ملین لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں وہاں کی حکومت ”نرمداویلی ڈیم“ منصوبے پر عمل دارآمد سے مزید 1.5 ملین افراد یعنی 10,000 خاندانوں کی زندگیوں سے کھیلنے جا رہی ہے۔

اس منصوبے سے متاثرہ لوگوں کا تعلق مہاراشٹر، مدھیاپردیش اور گجرات کی ریاستوں سے ہو گا۔ بھارت کی یہ تمام سرگرمیوں اور مہم جوئی خطے میں ماحول کا توازن بگاڑ دے گی ان منصوبوں سے لاکھوں لوگ بے گھر ار روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ہزاروں پرندوں اور جانوروں کے انواع کو بقا کے خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ بہت سے پودے اور جنگلات صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، موسموں کے قدرتی چکر میں فرق آجائیگا، غرض یہ خطہ اپنا ماحولیاتی توازن کھو بیٹھے گا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایسے تمام اقدامات کی کھل کی مخالفت کریں اور اپنے مستقبل کیلئے کم مدتی اور طویل المدتی آبی پالیسیاں تیار کریں۔ خارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب آبی ڈپلومیسی بھی اختیار کریں۔ پانی کے وسائل کی حفاظت کو ایک قومی فریضہ قرار دیں۔ چین ہمارا دوست ہے وہ ایسے کسی بھی منصوبے میں ہمارا مضبوط زوبن سکتا ہے۔ چین کی مستحکم معیشت بھارت ہی کیا امریکا، کی بھی نیندیں اڑا رہی ہے۔ امریکی صدر، باراک اوباما کی چین سے مفاہمتی پالیسی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، یہ چین کی خفگی ہی کا خوف تھا، جو باراک اوباما نے دلائی لامہ سے ملاقات سے انکار دیا۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ خطے کا طاقت ور ملک ہمارا دوست ہے اور دوست بھی ایسا کہ جس کی دوستی پچھلے ساٹھ سالوں میں ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اس دوستی کی قدر کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ہی روشن مستقبل کی نوید ہے۔
 

پاک ،بھارت مذٓاکرات : مشترکہ بیان جاری نہیں ہوگا

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کی قیادت میں وفد بھارت پہنچ گیاہے ۔ بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی سمیت دیگرمسائل پر بات چیت کریں گے۔ اسی دوران ہندوستانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے سرکاری ٹی وی چینل دور درشن کو بتایا کہ بات چیت کے بعد کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کیا جائےگا اور دونوں خارجہ سیکریٹری علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف بہت واضح ہے۔ شرم الشیخ میں جن باتوں پر اتفاق کیا گیا تھا انہیں آگے بڑھایا جائے گا۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت میں مربوط مذاکرات کی جانب پیش رفت کے لئے کوششوں پر زوردیا جائے گا تاکہ مذاکرات وزرائے خارجہ کی سطح اور پھر مزید بہتربنائے جاسکیں۔ سیکریٹری خارجہ پاکستان کے 8رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کو بات چیت میں کسی ٹھوس پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ممبئی پر حملے کے بعد سے معطل ہے۔ سلمان بشیر نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اختلافات کو کم کیا جاسکے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لیے کشمیر کا مسئلہ سر فہرست ہوگا ۔ جبکہ ہندوستان کئی مرتبہ یہ کہہ چکا ہے کہ وہ بات چیت کا محور دہشت گردی تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔ سلمان بشیر نے ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ مذاکرات کے لئے بھارتی دباﺅ پر پاکستانی وفد میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے تا کہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔۔ ہندوستانی وفد کی قیادت خارجہ سیکریٹری نروپما راؤ کریں گی۔ سلمان بشیر بدھ کی شام حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وفد کے سربراہ سلمان بشیر سے پوچھا گیا کہ بھارت صرف دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات کرنا چاہتا ہے کیا پاکستان اس پر راضی ہوگیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ’اس پر دونوں اطراف میں خاصی انڈرسٹینڈ نگ پائی جاتی ہے کہ مذاکرات سے کوئی بھی ایشو نکالا نہیں جائے گا اور دونوں اطراف اپنا اپنا موقف بیان کریں گے۔

تاریخ اشاعت:2010-02-17

چیف جسٹس،گیلانی ملاقات:ججوں کی تقرری کا نوٹیفیکیشن منسوخ

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی وزیر اعظم ہاوٴس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد ججوں کی تقرری کا حکومتی نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے نیا نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائے گا۔ ملاقات کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بحران مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے،سپریم کورٹ میں دو مستقل اور ایک ایڈہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،خواجہ شریف لاہور ہائی کورٹ میں بدستور چیف جسٹس کے فرائض انجام دیتے رہیں گے جبکہ جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف کھوسہ سپریم کورٹ کے جج مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سفارشات پر ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی،جسٹس خلیل الرحمان رمدے کوایک سال کے لئے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قوم اور پاکستان کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی اور تقریبًا ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مشرف دور کے بعد پہلی بار وزیر اعظم ہاوٴس آیا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بھی کل چھ سال بعد سپریم کورٹ گیا تھا۔ اس موقع پر ملکی حالات اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کا معاملہ زیر بحث رہا اور بحران کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری قانون نے بھی ملاقات میں شرکت کی

مذاکرات نہیں رسمی بات چیت ہوگی،بھارت

بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ہونیوالی ملاقات جامع مذاکرات نہیں رسمی بات چیت ہوگی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایم کرشنا نے اس بات کا اظہار بھارتی ٹی چینل کو ایک انٹرویو دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتا ہے اور پاکستان کے ساتھ سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دہشتگردی پرتوجہ مرکوز کرینگے۔ ممبئی حملوں کے حوالے سے کئی معاملات اب بھی حل طلب ہیں۔
سرگودھا:گرفتار پانچ امریکیوں کی ضمانت کی درخواست خارج
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سرگودھا سے گرفتار ہونیوالے گرفتارپانچوں امریکی شہریوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔تفصیل کے مطابق خصوصی عدالت کے جج میاں انورنذیر نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ گرفتارپانچوں امریکی شہریوں پر دہشتگردی کے الزامات ہیں اس لئے ان کی درخواست ضمانت منسوخ کی جاتی ہے ۔عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے سپرٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ گرفتار پانچوں امریکی شہریوں کے طبی معائنہ سمیت فراہم کردہ خوراک کے سلسلے میں عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے۔ مقدمہ کی مزید سماعت دومارچ تک ملتوی کردی گئی ۔
ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے، امریکہ
وہائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری عزائم سے نمٹنے کے لئے فوجی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رابرٹ گبز نے کہا کہ ایران کو جوہری عزائم سے باز رکھنے کے لئے ہر آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے اور فوجی کارروائی کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران نے مسئلے کے حل کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کو نظرانداز کردیا اور اس بات پر بھی قائل نہ کرسکا کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ ایران کی جانب سے اوبامہ انتظامیہ کی سفارتی سطح پر کی جانے والی تمام کوششوں کو رد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اْس کا جوہری پروگرام ویسا نہیں جیسا وہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اس بات پر متفق ہے کہ تہران جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے نتائج اُسے بھگتنا ہوں گے۔ رابرٹ گبز کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا اور عالمی برادری کی جانب سے بات چیت کے تمام امکانات کو نظر انداز کررہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
بغداد سے اغواء ہونیوالےٹھیکیدار کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی
عراق کے دارالحکومت بغداد سے اغواءکئے گئے امریکی ٹھیکیدار کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے انٹرنیٹ پر جاری کی گئی دو منٹ کی ویڈیو میں مغوی عیسیٰ سلومی نے اغوا کاروں کے مطالبات پڑھ کر سنائے۔ تاہم عیسیٰ سلومی کو واضح طور پر ویڈیو میں دکھایا نہیں گیا۔ جس میں اس کی رہائی کے بدلے امریکی جیلوں میں قید اسلامی گروپ لیگ آف رائٹس کے کارکنوں کی رہائی اور نہتے عراقی شہریوں کو ہلاک کرنے پر بدنام زمانہ بلیک واٹر کے اہلکاروں کو سزائیں دینے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔ مغوی نے اپنے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور اغوا کار اس کے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عراقی نژاد امریکی ٹھیکے دار عیسیٰ سلومی 23 جنوری سے لاپتہ ہے۔ امریکی افسران کے مطابق عراق میں امریکہ کو امریکی ملازمین اور شہریوں کو یرغمال بنا کر دھمکیوں کا سلسلہ پیچیدگی اختیار کر چکا ہے۔
پونے دھماکے،لشکر طیبہ العالمی نے ذمہ داری قبول کر لی
لشکر طیبہ العالمی نے پونے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے مقامی بھارتی اخبار کے دفتر میں فون کر کے بتایا کہ پونے دھماکے انہوں نے کیے ہیں اور ہمارا تعلق لشکر طیبہ العالمی سے ہے۔اخبار کے مطابق فون کرنے والے شخص نے بتایا ہے کہ حملہ بھارت کے کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کرنے سے انکار کے جواب میں کیا گیا ۔ فون کرنے والے نے اپنا نام ابو جندل بتایا ہے جبکہ اس نے کہا کہ وہ وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے بول رہے ہیں اور فون کوڈ بھی اسی علاقہ کا تھا۔ اخبار کے مطابق اس شخص نے کہا ہے کہ ’لشکر طیبہ العالمی‘ اصل گروپ لشکر طیبہ سے ہی الگ ہوا گروپ ہے۔
شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں3 افراد ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے میرنشاہ ایک اور امریکی جاسوس ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میران شاہ کے قریب تپی تول خیل کے علاقے میں ایک گھر پر امریکی ڈرون طیاروں نے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میزائل حملے کے بعد بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

سپریم کورٹ ججز تقرری پر مشاورت کی تشریح کرے،گیلانی
سرگودھا:گرفتار امریکیوں کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ
’آپریشن مشترک‘ اتحادی افواج کو شدید مزاحمت کا سامنا
یورپی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی دوروزہ کانفرنس شروع
صدر، وزیراعظم اورآرمی چیف سے سینیٹرکیری کی ملاقات
پاکستان کیلئے سیاسی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، مشرف
’جدید ٹیکنالوجی‘ اور پاکستانیوں کے آباو اجداد
’’طویل عمری کا رازجنسی تعلقات میں پوشیدہ نہیں‘‘
2012ءامریکی الیکشن: سارہ پالن، ہیلری مضبوط امیدوار
انسانی ذ ہن کو غلام بنانے والی ٹیکنالوجی دریافت
ڈرون طیاروں کی وڈیوفیڈ میں خلل، عسکریت پسندوں نے ٹیکنالوجی حاصل کر لی
رواں سال موبائل فونزصارفین کی تعداد 5 ارب ہوجائیگی
ہلمندآپریشن،امریکی فورسزکا مرجا پرکنٹرول کا دعویٰ
د ہشتگردی کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوتی ہے،.بھارت
ملک کی تقدیربدلنے کیلئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے،عمران خان
ایوان صد ر کی مہم جوئی، سپریم کورٹ کا جواب
برطانوی معیشت پر امریکی، یورپی کمپنیوں کا قبضہ
الیکشن لڑنے سے نواز شریف کا انکار: ڈیل یا سازش
ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھارتی شہری
ایسٹ انڈیا کمپنی،دوبارہ کھولنے کی تیاریاں

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team