رپورٹ و تصاویر : ساجد جنجوعہ

E-mail: janjua.sajid@yahoo.com

   
WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
 
تاریخ اشاعت:-03-06-2010
سلاو ¿ (رپورٹ:ساجد جنجوعہ) ایسٹ برکشائر کالج

EAST BIRKSHIRE COLLEGE

 کے دس ہزار طالب علموں میں سے دس منتخب طالب علموں کو سال نو میںسب سے زیادہ حاضریوں،محنت اور لائق تحسین کام کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جن میں پاکستان ویلفی ¿ر ایسوسی ایشن سلاو ¿ کے زیر اہتمام ایسٹ برکشائر کالج کے تعاون سے چلنے والے کمپیو ¿ٹر اسکول کی کلاس کی ہونہار طالبہ محترمہ آسیہ کریم

ASIYA KARIM

کو بھی محنت اور لگن سے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ۔ایسٹ برکشائر کالج کی پرنسپل محترمہ کیٹ ویب

KATE WEBB

 نے ایک پروقار تقریب میں طالبہ کو یہ ایوچیو منٹ ایوارڈ دیا۔اس موقع پر پی ڈبلیو اے سلاو ¿ کی کمیو ¿ٹر کلاس کی آئی سی ٹی ٹیچر محترمہ فرح ظہیر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پر طالبہ کو مبارکباد دی۔

تاریخ اشاعت:-03-06-2010
اظہار ِتعزیت
سلاو ¿ (رپورٹ: ساجد جنجوعہ) سردار ظہیر خان آف بٹل (تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ) حال مقیم سعودی عرب کی زوجہ محترمہ جنکا گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا۔بعد از نمازِجنازہ مرحومہ کو ان کے آبائی گاو ¿ں بٹل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں سرادر آصف خان آف کیر بہرام (پھگواٹی) حال مقیم برطانیہ،رضوان تکلیم،سرادر محمود خان،سرادر لطیف خان،سرادر زوالقرنین خان،راجہ گلفراز خان آف ڈیوزبری،سردار طارق آف سلاو ¿،خافظ امجد جنجوعہ،سرادر محمد اشرف کیر بہرام،راجہ ظاہر خان آف برمنگھم اور سردار عمر خان و دیگر شامل ہیں۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ ¿ خوانی کی اور ان کی بلندی ¿ درجات کے لئے بارگاہ ¿ ایزدی میں دعا کی ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔اور پس ماند گان کو صبر کی تاکید کی۔
 
 کارڈف ویلز ( پ ر) ہجیرہ آزاد کشمیر کے علاقہ نڑیولاکیر بہرام میں دن دہاڑے شادی شدہ خاتون کے ساتھ زنا بالجبرکی مبینہ طور پر کوشش ناکام بنا دی گئی۔عوام علاقہ کا اس واقعہ پر شدید احتجاج۔واقعہ میںملوث افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ۔ہجیرہ آزاد کشمیر سے آمدہ اطلاعات اور زرائع کے مطابق گزشتہ روز جب موضع نڑیولا کی رہائشی ایک نوجوان دوشیزہ مسماة (ن) جب پانی بھرنے کے لئے اپنے گھر سے دو کلو میٹر دور پہاڑوں کے دامن میں واقع پینے کے پانی کے چشمے پر گئی تو وہاں پہلے سے تاک میں موجود چند افراد نے اس کی عزت تار تار کرنے کی کوشش کی۔لڑکی کے شور مچانے پر ملزمان موقع پر سے بھاگ گئے۔ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تاہم تیسرے مفرور کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ نڑیولا کیر بہرام پھگواٹی کی پچیس سال عمر کی ایک شادی شدہ نوجوان خاتون مسماة ن جب پینے کے پانی کے چشمے پر پہنچی تو وہاں درختوں کی آڑ میں چھپے ہوئے اوباش اور گاو ¿ں کے بگڑے ہوئے کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوان مسمی افتخار قریشی ولد سید محمدعرف سیدی،نکاح خواںمولوی ریاض ولد سلطان محمد اور منشا خان عرف حوالدار ولد جان محمد پھڑک نے ویران جگہ پر لڑکی کو دبوچا اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے اورشدید زدوکوب کیا جس سے اسے خراشیں بھی آئیں۔بعد ازاں مسماة (ن) بی بی کے شور مچانے کچھ لوگ آوازیں سن کر مدد کے لئے دوڑے آئے اور لڑکی کو اوباش نوجوانوں کے چنگل سے آزاد کروالیاجوکہ موقع پر سے بھاگ کھڑے ہوئے۔لڑکی کو بچانے کے لئے آنے والوں میں لیاقت اعوان ولد سخی محمد،محمد ایوب ولد خان محمد و دیگر راہگیر شامل تھے۔اس موقع پر لڑکی کے خاندان نے جرگہ طلب کیا۔جس میں ڈسٹرک کونسلر قاری محمد حنیف (کوٹ)،سرادر محمد اشفاق چیرمین یونین کونسل پھگواٹی (چرون)،اعجاز اعوان،حاجی منور،سرادر اکبر،سرادر یوسف خان ،ماسٹر محمد یوسف،مستری برکت ،سرادر کمال خان،جان محمد عرف پھڑک،سرادر حنیف بنیا ، سرادر بشیر ،مستری عزیز،مستری نذیر عرف مستری جیرا،قمر حسین پھڑک،سرادر اشرف خان و دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔جرگہ میں موجود افراد نے اس افسوس ناک واقعہ پر متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا جبکہ ملزمان کی پرزور مذمت کی گئی۔اور متاثرہ لڑکی کی اخلاقی اور قانونی طور پر مدد کی گئی ۔اس موقعہ پر برادری کے عمائدین نے ملزموں کو علاقہ بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا کہ آئندہ وہ علاقہ میں تاحیات پابندی تک قدم نہیں رکھ سکتے۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ملزمان کے گھروں کا بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔بعد ازاں پولیس تھانہ ہجیرہ میں اس زنا بالجبر کی کوشش کے واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔پولیس نے چھاپوں کے دوران دو ملزمان مولوی ریاض اور منشا ¾ خان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم افتخار قریشی تاحال روپوش ہے۔علاقہ کے لوگوں نے اس واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔تاکہ آئندہ کسی اوباش کو کسی غریب کی عزت کو میلی نظر سے دیکھنے کی جرا ¿ت نہ ہو سکے۔مولوی محمد ریاض کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی ایک جعلی نکاح کروا کر پیسے بٹورتا رہا ہے۔اور بیس ہزار روپے تک اپنی فیس وصول کرتا ہے۔لوگوں نے تحصیل قاضی ہجیرہ سے نکاح کا رجسٹر واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
 
 
تاریخ اشاعت:-30-04-2010
سلاو ¿( پ ر) لیبر پارٹی سلاو ¿ کے سنی ¿ر راہنما ءچوہدری محمد صدیق نے گزشتہ دنوں ایک اخبار میں ایک مسلم کانفرنسی شعیب اکبر نازش کے مبینہ طور پر چھپنے والے ایک بیان کی پرزور مذمت کی ہے اور اس کے بیان کو ایک لغو ،من گھڑت تراشہ ہوا افسانہ اور دیوانے کی بڑھ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعیب اکبر نازش کس کھیت کی مولی ہے جو لیبر پارٹی پر بے جا تنقید کر کے کسی کے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے اور اس کا لب و لہجہ بالکل بازاری قسم کا ہے ۔اور یہ کمیونٹی میں پھوٹ اور انتشار ڈالنے کے مترادف ہے۔ بزرگ کمیونٹی راہنما ءچوہدری محمد صدیق نے کہا کہ شعیب اکبر نازش کے مبینہ طور پر شائع ہونے والے بیان کو پڑھ کر اس سے تعصب اور بغض کی بُو آ رہی ہے۔اور لگتا یہی ہے کہ تھریر تو شعیب نازش کی ہے مگر لکھایا کسی اور نے ہے۔انہوں نے مسلم کانفرنس برطانیہ کی پالیسی کو دوغلا قرار دیا اور کہا کہ ایک طرف وہ لیبر پارٹی کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں،جبکہ دوسری طرف ان کے گماشتے اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔اور شعیب اکبر نازش نے ٹوری پارٹی کے چالوے سے امیدوار برائے کونسلر راجہ محمد شبیر،سینٹرل وارڈ سے ٹوری امیدوار برائے کونسلر عمر مجید اور ویکسم لی وارڈ سے ایک آزاد امیدوار راجہ سرفراز خان کیانی کی حمایت کرکے برادری ازم اور تعصب کو ہوادی ہے۔اور ایسا کرکے اس نے کمیونٹی میں مبینہ طور پر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔جس پر اس کی مذمت کی جاتی ہے۔چوہدری صدیق نے کہا کہ شعیب اکبر نازش بھی کسی زمانے میں ٹوری پارٹی کی ہی طرف سے ایکشن میں کونسلری کے لئے کھڑا ہوا تھا اور جھونگے میں صرف چند ووٹ لئے تھے ۔اور کئی مہینے تک کمیونٹی سے منہہ چھپاتا پھرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ شعیب اکبر نازش نے لیبر پارٹی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ لیبر پارٹی والے ” گندی سیاست “کرتے ہیں اور منافقت کہ پالیسی اپناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا منافق وہ ہے جو لیبر پارٹی پر بلا جواز گند اچھال رہا ہے۔وہ جو کبھی کشمیر کے نام ہر ایڈہاک کمیٹی کا خودساختہ چی ¿رمین بن جاتا ہے اور کبھی کشمیر کلچرل سوسائٹی سلاو ¿ کی وکالت کرتا ہے۔اور ایسے لوگ مختلف کمیٹیوں اور کشمیری تنظیموں کے نام پر کشمیری کمیونٹی کا استحصال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منافق اور گند ان کے اپنے اندر ہے کہ سلاو ¿ کا گھوسٹ ووٹ الیکشن فراڈ مبینہ طور پر کنزرویٹو پارٹی( ٹوری پارٹی ) نے کیا تھا اور اس پارٹی کے کارکنان اور ممبر دانستہ طور پر بوگس الیکشن فراڈ میں ملوث پائے گئے تھے۔اور ٹوری کونسلر سمیت اس کے ساتھی اس جرم کی سزا بھگت رہے ہیں۔اور ابھی تک جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔اب شعیب اکبر نازش خود فیصلہ کرے کہ کون منافقت کر رہا ہے اور کون یہاں گندی سیاست کر رہا ہے۔ ایسے لوگوں کو اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیے جو دوسروں کے آلہ ¿ کار بن کر یہاں برطانیہ کی صاف ستھری جمہوری فضاءکو اپنے اندر کے تعفن سے آلودہ کر رہے ہیں۔چوہدری صدیق نے کہا کہ ٹوری پارٹی کے کئی لوگوں کے سر سے کونسلری کا بھوت اتر چکا ہے۔ان کی سیاسی رسی تو جل چکی ہے مگر بل ابھی تک نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ سلاو ¿ اب لیبر پارٹی کا گڑھ ہے ۔اور کمیونٹی میں لیبر پارٹی سب سے زیادہ مقبول عام عوامی پارٹی ہے۔شعیب اکبر نازش جیسے سیاسی مسخروں کو اس پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے ہوش سے کام لینا چاہیے۔
 
تاریخ اشاعت:-30-04-2010
سلاو ¿ ،برطانیہ ( رپورٹ و تصاویر : ساجد جنجوعہ)سلاو ¿ کی جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر 83سٹوک پوجز لین سلاو ¿ میں ایک 28سالہ غیر مسلم برٹش بورن نوجوان ا سٹیو اینجل STIVE ANGELLنے اسلام کے مطالعہ کے بعد اللہ تعالیٰ کی واحدانیت، حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کر اللہ کا آخری نبی اور برحق رسول مان کر اور اسلا م کی سچی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین ِ اسلام قبول کر لیا۔24اپریل 2010ءبروز ہفتہ کو جامع مسجد اینڈ اسلام سینٹر سلاو ¿ میں مسٹر اسٹیو اینجل جامع مسجد میں کلمہ ¿ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔انہیں مسجد کے خطیب و امام مولانا قاری عبدالجبار علوی نے کلمہ ¿ طیبہ پڑھایا اور اسلام کے متعلق لٹریچر بھی دیا۔ مسٹر اسٹیو اینجل کا نیا اسلامی نام ان کی خواہش پر عبدالرحیم رکھا گیا ہے۔اس موقع پر مسجد میں موجود نمازیوں نے تکبیر کا نعرہ بلند کیا اور اپنے نومسلم بھائی عبدالرحیم کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد ی۔ اس موقع پر عبدالرحیم کی ثابت قدمی کے لئے دعا بھی کی گئی۔کیرئیبین نژاد برٹش بورن عبدالرحیم کا آبائی تعلق انٹیگواANTIGUAسے ہے۔اس موقع پر عبدالرحیم نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے مجھ کو ہدایت دی اور اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اس موقع پر مسجد کے ٹرسٹی حافظ محمد اصغر، محمد اکرام ، راجہ محمد ایوب خان کے علاوہ راجہ محمد معروف،راجہ شمیم خان،محمد نوید، راجہ محمد اعظم خان ،راجہ محمد جاوید خان،حاجی راجی خانداد خان،چوہدری جہانگیر و دیگر موجود تھے۔اور اپنے نو مسلم بھائی عبدالرحیم کے اسلام قبول کرنے پر مسرور نظر آ رہے تھے۔
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team