اسي شام وہ دونوں ڈرائيونگ کے لئے جا رہے تھے دفعتا ايک
ويران جگہ پر امجي نے گاڑي روک لي۔ نمي کا دل خوشي سے
اچھلا۔ اس سے پہلے ڈرائيونگ کے دوران کئي بار اسے خيال آتا
تھا کہ امجي گاري روک لے گا۔ ويران جگہ گاڑي روکنے کي بات
تو فيشن تھي۔ کريز تھا ۔يو يوال تھا۔ اس يو وال سے وہ اچھي
طرح واقف تھي۔ ليکن امجي نے کبھي گاڑي نہ روکي تھي۔اس کي
ساري توجہ نمي کے چہرے پر مرکوز رہتي يا وہ نمي کے ہاتھ کو
تھامے رکھتا يوں جيسے بلو ر کا بنا ہو۔
اس روز گاڑي رکي تو نمي خوشي سے اچھل پڑي پھر آنکھيں بند
کر کے خواب ديکھنے لگي۔ گہرے بھورے بال اس کي طرف لپکے اس
کے منہ سے ٹکرائے پھر سارے چہرے کو ڈھانپ ليا۔ برسليٹ والا
بازو اس کي کمر ميں حمائل ہو گيا۔ اس نے اطمينان کا سانس
ليا آج سب نارمل ہو جائے گا ۔ کبوتر سي آنکھيں بنائے اور
خالي خولي ہاتھ تھامنے کي بيماري ختم ہو جائے گي۔ اور پھر
وہي يو يوال گولڈن يو يووال ۔
دير تک آنکھيں بند کر کے پڑي رہي۔ ليکن کچھ بھي نہ ہو ا اس
نے آنکھيں کھول ديں ساتھ والي سيٹ پر امجي بيٹھا ديوانہ
وار اس کا ہاتھ چوم رہا تھا ۔ايڈيٹ وہ ملائي کي برف کي
کلفي کي طرح جم کر رہ گئي۔آخر امجي سيدھا ہو کر بولا۔ نمي
آج مجھے تم سے ايک ضروري بات کرنا ہے۔ اچھا تو يہ بات کرنے
کے لئے گاڑي روکي ہے۔ اسے غصہ آگيا۔ ان حالات ميں بھلا منہ
زباني بات کي کيا ضرورت ہے خواہ مخواہ باتوں کي جيليبياں
تلنا سلي فول۔
نمي امجي بولا کيا تمہارے دل ميں ميرے لئے کوئي محبت نہيں۔
محبت ۔محبت۔محبت وہ چڑ کر بولي۔ ڈونٹ ٹاک لايک ان انکل
امجي۔ بھئي ہم ريشنل دور ميں رہتے ہيں بي ريزن ايبل۔ذرا
سوچو ۔لو کيا ہے ايک متھ ۔ويسے آئي لايک يو آل رائٹ۔ ٹھيک
ہے اس نے جواب ديا۔ ليکن ميں اپنے سوال کا ڈائرکٹ جواب
مانگتا ہوں۔ ڈو يو لو مي۔ وہاٹ از لو۔ وہ بولي ايک خود
فريبي ايک خود پيدا کي ہوئي فرنزي ، ہے نا۔ کيا تم لو کے
جھوٹے سنہرے چال سے آزاد نہيں ہو سکتے ۔نہيں مجھے تم سے
محبت ہے ۔آئي لو يو ميڈ ۔اوہ اٹ از اے پٹي، نمي کے منہ سے
نکل گيا۔ دير تک وہ خاموش رہے پھر امجي بولا ۔نمي ميں ايک
ايسا جيون ساتھي تلاش کرنا چاہتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتا
ہو۔ وہ ہنسي ۔پھر تم اولڈ سٹي کا رخ کرو۔ يہاں کلچرڈ ماحول
میں تمہيں کوئي سوہني نہ ملے گي۔ ين ان کي آخري گفتگو تھي۔