|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
 |
|
Telephone:- |
Email:-zamshamalik@gmail.com |
|
تاریخ اشاعت:۔16-05-2011 |
|
اسامہ کاکارنامہ اور ہم مردہ باد |
|
کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذوالفقارعلی ملک |
پورے ملک میں
تھرتھلی مچادینے والے اسامہ بن لادن کے واقعے
پر دومئی کے بعد بے شمار لکھا جاچکا ہے لیکن
بطور ایک پاکستانی اور ایشین شہری کے مجھے
اسامہ بن لادن کے عظیم کمانڈر ہونے کے کا یقین
جس چیز نے دلایا وہ ان کی ایک ہی گھر میں تین
بیویاں رکھنا تھا ہمارے ہاں یہ تصور ہی محال
ہے کہ ایک گھر میں کوئی بھی شخص تین بیویوں کو
رکھ سکے اور بیویاں اس کے بال اور کھال سلامت
چھوڑ دیں ناممکن بات یہاں ذرا کوئی شخص اپنی
بیوی سے یہ تو کہہ کر دیکھے کہ جان من میں تو
دوسری شادی کرنے لگا ہوں بس پھر سب سے پہلے
بیوی کی چیخیں رونا دھونا ‘دھمکیاں اور پھر
سسرال کا حملہ اپنے رشتے داروں کی لعن طعن بھی
شروع ہوجائے گی لیکن قربان جائیں اسامہ بن
لادن پر ایک گھر میں تین تین بیویاں اور اس کے
علاوہ بھی متعدد بیویاں تھیں اسامہ بن لادن کی
اور اگر کوئی یہ بات سوچے کہ اتنی بیویاں رکھ
کر کوئی بھی شخص ان کو زیادہ محبت نہیں دے
سکتا یا بیویوں کی محبت پا نہیں سکتا تو یہ
بات بھی جھوٹ اس وقت ثابت ہوئی جب اسامہ کی سب
سے بڑی بیوی جو غالباً یمن میں رہائش پذیر تھی
بھی صدمے کی وجہ سے حرکت قلب بند ہوجانے سے
وفات پاگئیں یہاں کون بیوی ساتھ مرتی ہے چاہے
ایک ہی کیوں نہ ہو اور وہاں اتنی بیویاں ہونے
کے باوجود بیوی کی اتنی محبت کہ جان بھی ساتھ
دیدی خیر یہ کارنامہ اکیلے اسامہ بن لادن کا
نہیں بہت سارے عربوں کا ہے وہاں کے کلچر میں
متعدد شادیاں لوگ کرتے ہیں اور جس شخص کی ایک
بیوی ہو اس کی بیوی کو دوسرے لوگوں کی بیویاں
طعنے دیتی ہیں کہ تم اکیلی ہو ہمیں دیکھو ہم
بہت ساری ہیں اسامہ بن لادن کی یہاں رہنے والی
بیویاں کوئی ان پڑھ گنوار عورتیں بھی نہیں
تھیں بلکہ پڑھی لکھی عربی انگریزی جاننے والی
ایک بیوی جو غالباً یمن سے تعلق رکھتی ہے وہ
فقہ اور دوسرے علوم کی ماہر بتائی جاتی ہیں ۔
یہ تو تھی اسامہ بن لادن کی تعریف اور سیکھو
پاکستانیوں کیسے تین بیویاں بھی ایک گھر میں
رکھی جاسکتی ہیں لیکن پورے جسم پر پیڈنگ کرکے
اسے ٹرائی کرنا ویسے ایک خیال جو مجھے رہ رہ
کر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ امریکیوں نے ہماری
اجازت کے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا لیکن کیا
اسامہ واقعی وہاں تھا اور پاکستانی حکام یہ
بات ماننے سے انکار کردیتے کہ وہاں اسامہ تھا
تو کیا ہوتا کیا امریکہ اس بات کا کوئی ثبوت
دے پاتا اس کا جواب ہے کہ بالکل نہیں امریکہ
ابھی تک اسامہ کی موجودگی کا کوئی بھی ٹھوس
ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے اس کے پاس ثبوت صرف
یہی ہے کہ پاکستانی حکومت اور ادارے تسلیم
کررہے ہیں کہ اسامہ یہاں تھا کیا ان کا یہ
ماننا ملک کے ساتھ وفاداری ہے اگر یہ وفاداری
ہے تو میرے نزدیک ایسی وفاداری ٹیپو سلطان کے
درباری میں پلنے والے غداروں نے بھی کی تھی جس
سے میسور کی ریاست تباہ و برباد ہوگئی تھی
تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے یہاں بھی میر
جعفر اور میر صادق میدان میں آچکے ہیں اور
دیکھتے جائیں عوام کب آزاد سے محکوموں میں
شامل ہوتے ہیں لیکن یہ یاد رکھ لینا اب کوئی
قائد اعظم نہیں آئے گا کوئی علامہ اقبال بھی
نہیں آئے گا جو ایک مرتبہ پھر ارض پاک کا خواب
دیکھے گا ہم پھر آزادی کے لئے لڑیں گے بے شمار
ہم میں سے مریں گے ایک مرتبہ پھر پاکستان بنے
گا اور ایک مرتبہ پھر زرداری حکومت کریں گے ۔
تیار ہوجاﺅ پھر مرنے زرادریوں کو حکومت دینے
اور ایسے قابل اداروں کو بنانے جو اپنے ہی ہم
وطنوں کو غائب کرنے میں صرف ماہر ہیں ۔
ڈی جی ایف آئی اے کو شو کاز نوٹس جاری کرنا
کوئی معمولی بات نہیں ہے بہت طاقتور سمجھا
جاتا ہے اس عہد ے پر فائز شخص کو اور پھر
سپریم کورٹ میں ہم نے ڈی جی کو لرزتے دیکھا
اور سرنڈر کرکے یہ کہتے سنا کہ میں خود کو
عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں یہ وہ
واقعات ہیں جو تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان
کی کسی عدالت میں ہورہے ہیں مجھے وہ دن یاد ہے
جب اسلام آباد پولیس چیف جسٹس افتخار محمد
چوہدری کے بال کھینچ رہی تھی یقیناً وہ لمحہ
ہوا ہوگا جب چیف صاحب نے حقیقی معنوں میں
انصاف کے جھنڈے کے ذریعے ان سب اداروں کی ہر
کرپشن بے نقاب کرنے اور حقیقی انصاف تک رسائی
کا فیصلہ کیا ہوگا ویل ڈن چیف صاحب آپ کی جرآت
نے باقی ججز کو بھی جرات دیدی اب وہ بے باک ہو
کر گفتگو کرتے ہیں یقیناً کچھ تو اچھا ہورہا
ہے ہمارے پاک وطن میں ۔
وزیراعظم گیلا۔۔نہیں کی یہ بات مجھے بڑی ہی
عجیب لگی کہ امریکہ ہمیں فیصلوں میں اعتماد
میں لے ہم ڈرون حملے کرنے دینگے کیا مطلب صاحب
ابھی کیا نہیں کرنے دے رہے آپ ڈرون حملے۔
قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں پر ساری قوم چپ
ہے سوچیں یہ ڈرون حملے اگر کراچی ‘ لاہور‘
کوئٹہ ‘راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شروع
ہوجائیں تو ۔۔۔ ہوگا تو ویسے تب بھی کچھ نہیں
وہ مالک لوگ ہیں جہاں چاہیں ڈرون چھوڑیں
میزائل ماریں وہ زندہ باد اور ہم مردہ باد
۔۔۔۔مردے ہی آباد ہیں ہم تو آباد بھی نہیں
اجڑے شہر کے اجڑے باسی ہیں ۔
|
| |
|
|
|
|
|
|
 |
 |
|
|
 |
|
|
 |
|
|
|
|
|
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved |
|
Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved
|