اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-  03336923115

Email:-qasima23@yahoo.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔05-05-2011

ایک تیر سے کئی شکار

کالم ۔۔۔------------ قاسم علی

شیخ اسامہ کی شہادت ،ایک تیر سے کئی شکار

آخر کارتاریخ کا وہ افسانوی کردار جس نے ایک طویل عرصے تک عالم کفر خصوصاََ امریکہ کی ناک میں دم کئے رکھافروری کو ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن کے نتیجے میں شہید ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا۔بات کو آگے بڑھانے سے قبل ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ شیخ اسامہ بن لادن کے حالاتِ زندگی پر مختصر سی نظر ڈال لیں ۔
اسامہ بن لادن 10مارچ 1957ء کو سعودی عرب میں ایک انتہائی معروف کنسٹرکشن کمپنی کے مالک محمد بن لادن کے گھر پیدا ہوئے صرف گیارہ سال کی عمر میںان کے والدجن کا شمار شاہ فیصل کے خاص دوستوں میں بھی ہوتا تھا ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔شہزادوں کی طرح زندگی گزارنے والے اسامہ بن لادن نے ریاض کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی وہ زمانہ طالب علمی سے ہی مذہبی رجحانات کی حامل شخصیت تھے لیکن 1979ء میں افغانستان پرروسی جارحیت نے ان کی زندگی پر انتہائی گہرے اثرات مرتب کئے انہوں نے اپنے سرمائے سے مجاہدین کی خوب اعانت کی بعد ازاں خود بھی فریضہ ء جہاد کو ادا کرنے کیلئے افغانستان چلے آئے یہی وہ وقت تھا جب پوری دنیا میں اسامہ کا طوطی بول رہا تھا خود امریکی

cia

 اسامہ کو اسلحہ و تربیت فراہم کرنے میں پیش پیش تھی۔ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعداسامہ واپس سعودی عرب چلے گئی۔990ء میں ہونے والی خلیجی جنگ میں جب امریکی فوج نے جزیرۃالعرب میں قدم رکھے تو شیخ اسامہ نے اس کو سخت ناپسند کیا اور اسی مسئلے پر ان کے شاہ فہد کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے ۔991ء میں اسامہ نے سعودی عرب کی شہریت چھوڑدی اور سوڈان چلے گئے اسی دوران اسامہ کی طرف سے جاری ہونے والے اس فتویٰ نے عالمگیر شہرت حاصل کی جس میںانہوں نے امریکی مفادات پر حملوں کو جائز قرار دیاان کے اس فتوے نے پوری دنیا میں امریکیوں کے خلاف پہلے سے موجود نفرت میں مزید اضافہ ہو گیا جس سے امریکہ تلملا اٹھا اور اس نے اسامہ کی گرفتاری کیلئے سوڈان پر دبائو ڈالا جس پر اسامہ سوڈان سے افغانستان منتقل ہو گئے اس وقت تک طالبان افغانستان میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گارھتے ہوئے تقریباََ0%افغانستان کو اپنے زیرِنگیں کر چکے تھی۔طالبان نے اسامہ بن لادن کو نہ صرف اپنے ملک میں پناہ دی بلکہ آخر دم تک اپنے بھائی کی حفاظت بھی کی اس دوران امریکہ نے قندھار میں اسامہ کے مبینہ ٹھکانے پر کروز میزائلوں سے حملہ بھی کیا لیکن ناکامی امریکہ کا مقدر بنی ۔اس کے بعد 9/11کا وہ حادثہ رونما ہوا جس نے بجا طور پر تاریخ کا دھارا بدل کے رکھ دیا
امریکہ نے اس حادثے کا ذمہ دار اسامہ کو قرار دیتے ہوئے افغانستان سے اس کی فورا حوالگی کا مطالبہ کیا جسے طالبان نے پائے حقارت سے ٹھکرا دیا جس پر امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر دیا اس جنگ کے دوران تورا بورا کے پہاڑوں میں بھی امریکہ اور اسامہ کے حامیوں کے درمیان شدید جنگ ہوئی لیکن یہاں بھی امریکہ اسامہ کو پکڑنے میں ناکام رہا ۔ تورا بورا کے بعد سے اسامہ کے بارے میں کوئی یقینی اطلاع کسی کے پاس نہیں تھی کہ وہ کہاں َرہائش پزیر ہے البتہ سی آئی اے اور موساد کی جانب سے وقتاََ فوقتاََاس قسم کے بیانات جاری ہوتے رہے کہ وہ اسامہ کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیںلیکن ماہرین ان بیانات کو اپنی شکست خوردہ فوج کا مورال بڑھانے کا ایک طریقہ قرار دیتے رہی۔لیکن 2فروری کو اچانک پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے اسامہ کی برآمدگی اورامریکیوں کی جانب سے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو مکمل بائی پاس کرتے ہوئے جس طرح آپریشن کر کے انہیں شہید کیایہ واقعہ اپنے پیچھے ان گنت سوالات چھوڑ گیا ہے ۔ان میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ امریکہ نے پاکستانی سرزمین پر اتنی بڑی کاروائی سے قبل آئی ایس آئی کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا ؟کیا امریکہ آئی ایس آئی کو طالبان یا القائدہ کا ساتھی سمجھتا ہے ؟اگر ایسا ہے تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ کل کلاں امریکہ دوبارہ ایسا مِس ایڈونچر نہیں کرے گا ؟ امریکہ کی اس ہرزہ سرائی کا جواب کون دے گا کہ پاکستان اسامہ کو پناہ دینے میں ملوث ہے یا اس نے نا اہلی کا ثبوت دیا ؟یہ تمام سوالات اس بات کی واضح چغلی کھاتے نظر آتے ہیں کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہونے جا رہے ہیں ۔یہاں پر ایک قابلِ غور نکتہ یہ بھی ہے کہ وکی لیکس کے مطابق امریکہ اسامہ کے اس ٹھکانے سے شروع سے ہی باخبر تھا اس نے یہ آپریشن پہلے کیوں نہیں کیا ؟
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس آپریشن کیلئے امریکہ

timing

کا خاس طور پر خیال رکھا ہے اور یقیناََایک تیر سے کئی شکار کھیلنے کی کوشش کی ہے مثلاََیہ آپریشن ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی فوجیں افغانستان میں زِچ ہو کر بھاگنے کی تیاری کر رہی تھیں ،دوم ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی اور اب اسامہ کی پاکستان میں طویل عرصے سے موجودگی کا راگ الاپ کر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو ایک بار پھر دفاعی پوزیشن پر کھڑا کر دیا گیا ہے اور ہمارے صدر محترم تو پہلے ہی اسامہ کی شہادت کو ''سب سے بڑی برائی کا خاتمہ'قرار دے کر اپنے آقا کی غلامی کا حق ادا کر چکے ہیں ۔حالانکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقیقی دوستوں اور دشمنوں کو پہچانتے ہوئے اور قومی سلامتی کے پیشِ نظر نئے سرے سے موثر اور جامع حکمتِ عملی مرتب دیں ورنہ پھر بہت دیر ہو جائیگی۔

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved