اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-  03336923115

Email:-qasima23@yahoo.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔21-07-2011

 ہیلری کلنٹن کی پریس کانفرنس

کالم ۔۔۔------------ قاسم علی

لوگو؛صداکرچلے
امریکی خوبرُووزیرِخارجہ ہیلری کلنٹن نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب ایم ایس کرشنا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہاں بھارت کے ساتھ
سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں بھرپورتعاون اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا وہیں وہ
''تمام عالمِ کفر ایک قوم ہیں''کی حقانیت کو ایک بار پھرسچ کرتے ہوئے پاکستان کو مطعون کرنا نہ بھولیں۔منگل کے روز ایس ایم کرشنا کے ساتھ کندھے سے کندھا جوڑ
کر کھڑی ہوئی ہیلری کلنٹن نے کہا''ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پر دباﺅ برقرار رکھیں گے یہا ںتک کہ وہ اپنے ملک میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں
کو تباہ کردے ساتھ ہی انہوں نے اپنے لاڈلے بھارت کی زبان میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے مفاد میں ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ اپنے
تعلقات بہتر بنائے مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت پر حملہ کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔یہاں اُن کا اشارہ یقیناََ ممبئی میں ایک
ہوٹل پر ہونیوالے حملے کی طرف تھا جس کی ذمہ داری بھارت ایک عرصے سے پاکستان پر ڈالتا آرہا ہے۔باوجود اس کے کہ نائن الیون کے بعد امریکی صلیبی جنگ میں
پاکستان68ارب ڈالر کامعاشی نقصان اٹھانے کے ساتھ ساتھ35000قیمتی جانیں بھی گنواچکا ہے لیکن بھارت پہنچ کر اسے ہمیشہ یہ پاکستان ہی دنیا میں سب سے
بڑا دہشتگرداور لاکھوں کشمیریوں کے خونِ ناحق سے ہاتھ رنگنے والا بھارت ''امن کا چیمپئن''نظر آنے لگتا ہے حالانکہ اس سے ایک روز قبل ہی امریکہ کے فرنٹ لائن
اتحادی پاکستان کے وزیرِداخلہ کراچی فسادات میں اسرائیلی اسلحے کے استعمال کا انکشاف کرچکے ہیں اور اس سے قبل بھی وزیرِداخلہ پاکستان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں نہ صرف پاکستان کو ملوچ قرار دے چکے ہیں بلکہ ان کے ثبوت بھی وزیرِ اعظم کو پیش کر چکے ہیں جو انہوں نے شرم الشیخ میں اپنے طھارتی ہم منصب کو پیش کرتے ہوئے اس پر احتجاج بھی کیا تھاکیا اس پر امریکہ اسرائیل اور بھارت سے اپنے اتحادی کیلئے اس لہجے میں بازپرس کرے گا جس لہجے میں وہ بھارتی ایماپر
پاکستان سے کررہا ہے یقیناََ نہیں کیونکہ بھارت امریکہ کاحقیقی و دیرینہ اتحادی ہے جبکہ اسرائیل تو وہ طوطا ہے جس کے قبضے میں امریکی جِن کی جان ہے جبکہ پاکستان
کی حیثیت ایک ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں جسے امریکہ اپنے چہرے کی کالک صاف کرنے یا اس پر تھوپنے کیلئے استعمال کرتا ہے۔پریس کانفرنس میں بھارت نے امریکی
فوج کی افغانستان سے واپسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی و نیٹو افواج کی واپسی سے پیدا ہونے والا خلا طالبان ہی پورا کریں گے جس پر ہیلری نے
اس خوش فہمی کا اظہار کیا کہ ہم طالبان کو اقتدار پر دوبارہ قابض نہیں ہونے دینگے۔یہ کہتے ہوئے شائد ہیلری کلنٹن کو یہ یاد نہیں رہا کہ اُن کے بڑے اسی زعم میں مبتلا ہو
کر امریکی معیشت کا کباڑہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ کا افغانستان میں قبضہ 20%رقبے سے بھی زیادہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ ماہ کابل کے ایک ہوٹل میں
انتہائی ٹاپ سیکرٹ میٹنگ کا طالبان نے جس طرح جنازہ نکالااور حال ہی میں 12جولائی کوجب امریکی پٹھو اور افغانستان کے سب سے بڑے وارلارڈولی احمدکرزئی
کوطالبان نے جس طرح اس کے قلعہ نما مکان میں ایک چوہے کی موت مارا اُس نے امریکہ کو اتنا خوفزدہ کیا کہ اُس نے ان طالبان کو بھی باعزت بری کردیا ہے جن کے ماتھے پر اس نے کل تک

most wanted

کا لیبل لگا رکھا تھااور ہیلری صاحبہ نے طالبان سے متعلق بیان دیتے ہوئے یقیناَ ان

dangerous list

سے نکالے
گئے طالبان کی مبنی بر حقیقت صدا پر بھی کان نہیں دھرا ہو گا جنہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان اور پاکستان کے کردار کو حتمی قرار دیا ہے ۔لیکن یہاں قابلِ غور بات یہ بھی ہے کہ کیا امریکہ واقعی ان حالات سے واقف نہیں جو اسے مسلسل زوال کی جانب لے جا رہے ہیں ؟تو ایسی بات ہرگز نہیں امریکہ میں کام کرنیوالے بے شمار
تھنک ٹینک اسے دن رات سمجھا رہے ہیں کہ امریکی جنگیں اسے تباہی کی جانب لے جا رہی ہیں انہیں فوراََ بند کیا جائے لیکن اب شائد بہت دیر ہو چکی ہے قانون قدرت
حرکت میں آچکا ہے جس کے مطابق جب میرا رب کسی شخص،قوم یا ملک کی تباہی کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے اور اس وقت اسے ہر اُس چیز کو امرت
سمجھنے لگتا ہے جو دراصل اُس کیلئے زہرِقاتل ہوتی ہے ۔لہذٰادنیا منتظرہے کہ

graveyard of the superpowers

میں ایک اور قبر کا اضافہ کب ہوتا ہے ؟

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved