WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
محمد وجیہہ السماء بیورو چیف کھاریاں

E-mail: m.wajiussama@gmail.com

     
 

Email:-   jawwab@gmail.com

Telephone:-  0334-5877586      

 
تاریخ اشاعت:2011-04-28
کھاریاں(پریس ریلیز)بجلی کی لو دشیڈنگ نے ملکی ترقی کا پہیہ جام کر دیا ہے کہیں سے بھی کو ئی امید کی کزن نظر نہیں آ رہی ان خیالا ت کا اظہار چوہدری وقا ص مجید اورچوہدری شاہ زیب
نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ ان حالات میں جب ملک میں مہنگا ئی اپنے زورں پر ہے اور کو ئی بھی چیز غریب آ دمی کی پہنچ سے دور ہے ایسے میں بجلی کا بحران اور طویل لوڈشیڈنگ صنعتی اور گھر یلو صا رفین کو اور زیاد ہ پر یشا ن کیئے جا رہی ہے ان حالا ت میں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور اسی طرح مل مالکان اور دوسروں صنعتی اداروں والے بھی پریشان حال بیٹھے ہیں جگہ جگہ مظا ہرے ہو رہے ہیں اس لئے حکومت کو باقی غیر ضروری کامو ں کو چھوڑ کر سب سے پہلے اس کام پر دھیان دینا چا ہیئے اور جو جو ملک بجلی دیتا ہے اس سے خریدنی چا ہیئے اور اپنے پاور سکیڑ پر بھی خصوصی دھیان دینا چا ہیئے جہا ں جہاں پاور سکیٹر کو چیزیں درکار ہیں ان کو فراہم کر نی چا ہیئں اور ان کی کارکردگی بھی بہتر بنا ئی جا نی چا ہیئے تا کہ قوم کو اس اذیت سے جلد از جلد نجات مل سکی
۔۔۔۔
کھاریاں(پریس ریلیز) یو نیو رسل ہیومن را ئٹس آ رگنا ئزیشن کے مر کزی صدر سید حفیظ واری اور گوجرانوالہ ڈویژن کے رابطہ سیکرٹری کو ثر پر ویز ،اور میر پور خاص ڈویژن سندھ میر محمد نوہری نے ایک مشترکہ پر یس کانفرنس میں بتایا ہے کہ UHROمیر پور خاص (سندھ) کے زیر اہتمام 29اپریل کو ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ بنیادی صحت گبرہور شریف ضلع میرپور خاص میں لگا یا جا ئے گا فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح EDOہیلتھ ڈسٹرکٹ میرپور خاص ڈاکٹر عبدالقدیر دھری اور سا بقہ ناظم شیریف جنجوعہ کریں گے یو نیو رسل ہیو من را ئٹس اپنی مدد آپ کے تحت0 لا کھ روپے سے زیادہ کی ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کر ے گی ہپا ٹاٹس بی اور سی کی500 سے زائد مفت ٹیسٹ کئے جا ئیں گے فری میڈیکل کیمپ صو بہ سندہ میں اپنی مثال ا ٓ پ ہو گا۔یہ بات یو نیو رسل ہیو من را ئٹس آر گنا ئزیشن مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری اور میر پور خاص ڈویژن سندھ میر محمد نوہری نے میڈ یا سے بات چیت کے دوران بتائی
تاریخ اشاعت:2011-04-23
کھاریاں(محمد وجیہہ السماء)یو نین آف جر نلسٹس تحصیل کھاریاں واقعی طور پر قلم کی حر مت کی پاسداری کر رہی ہے اور اپنی قلم کے ذریعے عوامی مسا ئل کو اجا گرکر نے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے یہ تحصیل کھاریاں کے صحا فیوں پر مشتمل ایک گلدستہ ہے چیئر مین سید تنو یر نقوی نے 2005 ء میں جو پودا لگایا تھا آ ج وہ ایک تناآ ور درخت بن چکا ہے ان خیالا ت کا اظہار گز شتہ روز

UHRO

کے مر کزی صدرسید حفیظ سبزواری نے یو نین کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کے دوران کیا انہوں نے شا ندار اور کامیاب تقریب پر تمام صحا فیوں کو مبا رکباد بھی دی اور مزید اپنے خطا ب میں کہا کہ وفا قی ،صوبا ئی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صحا فیوں کے لئے سٹیں مختص کی جا ئیںوزیر اعلی ٰ پنجاب نے پنجاب میں صحا فی کا لونیاں بنا نے کا اعلان کیا تھا اس پر عمل درآ مد کر کے صحافیوں کو مکا نات الا ٹ کئے جا ئیں۔ تقریب میں ان کے ہمراہ محمد فیصل مغل نا ئب صدر صوبہ پنجاب ، وسیم احمد نا ئب صدر راولپنڈی ڈویژن ،نذیر حسین مغل مرکزی نا ئب صدر ، ڈاکٹر فیا ض حسین صدر گوجرانوالہ ڈویژ ن ، شیکب نور سنیئر نائب صدر گوجرانولہ ڈویژ ن،محترمہ نازیہ کوثر نائب صدر خواتین ونگ گوجرانوالہ ڈویژن محترمہ ربیعہ سلطان تحصیل صدر وزیر آ باد خواتین ونگ اور دیگر بھی شا مل تھی
۔۔۔۔۔
کھاریاں(محمد وجیہہ السماء)یو نیں آف جر نلسٹس تحصیل کھاریاں تحصیل بھر کے صحا فیوں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہے اس وقت جو کردار میڈیا ادا کر رہا ہے وہ ملک و ملت کے لئے نا گز یر ہے میڈیا ہی کی بدولت حکمرانوں کے اصل چہرے عوام دیکھ رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہار گز شتہ روز تقریب حلف برداری سے خطا ب کے دوران مہمانوں نے کیا چیف گیسٹ عبد الہادی چنا نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے ملک میں قا بل تعریف ہے صحا فی ہر حا ل میں اپنا فر ض ادا کر رہے ہیں تحصیل کھاریاں کے عوام کے لئے یہ تنظیم ایک تحفہ ہے اپنے خطاب کے دوران عا مر عثمان نے کہا کہ میڈیا مشکل حالات میں بھی ثا بت قدمی کا مظا ہرہ کر رہا ہے عبد الستار مرزا نے کہا کہ گجرات پر یس کلب کھاریاں کے صحا فیوں کے لئے اپنی خد مات پیش کر رہا ہے ہر وقت حا ضر ہیں یو نین کے صحا فی ورکنگ ہیں جو کہ ا س تنظیم کا حسن ہے نصر اللہ چوہدری نے کہا کہ چیئر مین سید تنویر نقوی کی شب و روز محنت اور ا ن کے دوستوں کی کوششوں سے یہ اکیڈمی کی صورت اختیار کر چکی ہے صدر پر یس کلب ندیم گیلا نی نے کہا کہ پریس کلب اور یو نین ایک ہی پلیٹ فار م کے دو نام ہیں یو نین میں شا مل صحافی پر یس کلب کے بھی ممبر ہیں اس مو قع پر فیصل میر نے کہا کہ حکمرانوں کو شیشہ صر ف میڈیا ہی رکھا رہا ہے عوامی مسا ئل کاو اجا گر کر نے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے ڈاکٹر ذکا و اللہ صدیق جنرل سیکرٹری پر یس کلب نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے قاری غلام شبیر نے تلاوت قرآ ن پا ک کی۔
 

تاریخ اشاعت:-21-04-2011
کھاریاں(پریس ریلیز)یونیو رسل ہیو من رائٹس آ رگنا ئزیشن کے مر کزی صدر سید حفیظ سبزواری نے کھاریاں کا دورہ کیا اس مو قع پر انہوں نے تنظیم کے کا رکنوں سے ملا قات کی اور کھاریاں میں تنظٰم سا زی کو تیز کر نے کی ہدایت کی کارنر میٹینگ سے خطاب کر تے ہو ئے سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ یو نیو رسل ہیو من رائٹس آرگنا ئزیشن کو پاکستان کے پا نچویں صوبوں سمیت آ زاد کشمیر اور دنیا کے 19مما لک میں منظم کیا جا چکا ہے اور جس علا قہ میں انسا نی حقو ق کی خلاف ورزی ہو تی ہے ہمارے کا رکن فوری ایکشن لے کرمتلقہ اتھارٹی کو آگاہ کر تے ہیں اور لوگوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کیئے جا تے ہیں عرفان عباس نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کھاریاں میں ہیو من را ئٹس کو جدیدخطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور پورے علا قہ میں اس کا جدید نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے کو ثر پرویز نے کہا کہ وفاقی حکومتملک میں انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں فوری لا ئحہ عمل کا اعلان کر ے تا کہ لوگوں کی دا درسی ہو سکے محمد وجیہہ السماء نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو معا شر ے میں با عزت مقام دلا نے کے لئے یو نیورسل ہیو من رائٹس آ رگنا ئزیشن کے پلیٹ فارم سے اقدامات کئے جا رہے ہیں
مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری۔300-649111
 

صفحہ نمبر:-- Apr.  May  .June.July.Aug.sep Oct.Nov.Dec

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team