Email:-jawwab@gmail.com

Tele:-1-514-970-3200

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
 

تاریخ اشاعت:2011-04-26

بھاولنگر ( ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف) ضلع بھاولنگر میں 20 سی2 گھنٹہ بجلی کی بندش سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ،بجلی سے کام کر کے روزی کمانے والوں کے گھروں میں فاقے ،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کے بدلے زندگی کی ضرورتیں چھین کر اس پوری قوم کو بتی،دیا ، لال ٹین او ر پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا ۔ہر طر ف سے حکرانوں خدا کے لیے ہماری جان چھوڑ دو ملک چلانا تمھارے بس کی بات نہیں ،انشاء اللہ تعالیٰ امریکی ایجنڈا کی تکمیل اس پاکستان میں کبھی نہیں ہوسکتی ،حالات برے ضرور ہیں مگر بہت جلد درست ہو جائیں گے ۔سروئے رپورٹ میں اظہار خیال مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ فقیروالی کے جنرل سیکریٹری جاوید مجید صدر چوہدری بشیر ،سرپرست اعلیٰ محمد انور (ر) صوبیدار ،ڈاکٹر ظفراقبال ،نے میڈیا کو بتایا کہ انجمن تاجران ضلعی صدر حمید صدیقی کی قیادت میں واپڈا کے خلاف بھر پور احتجاج کر رہی ہے انتظامیہ سے رابطے ہیں آج ضلع بھاولنگر کا وفد چیف ایگزیکٹو میپکو واپڈا ملتان سے ملاقات کرے گا جس کے بعد ہڑتال یا دیگر احتجاج کی کال دی جائے گی ۔تاجران کا کہنا ہے کہ ضلع بھاولنگر کے حصے کی بجلی ساہیوال سے بند کر کے ملتان کو دی جا رہی ہے ۔ جس کے باعث 12 سے 15 گھنٹے 66 ہزار ووٹ کی لائن ہی بند کر دی جاتی ہے ۔ اس پر لاڈ شیڈنگ کا دورانیہ الگ سے ہے ۔پنجاب بھر میں 36 اضلاع ہیں کسی ایک کی مثال مین 66 ہزار بند کر نے کی نہیں ہے یہ صرف بھاولنگر کے حصے میں آئی کہ وزیر اعظم کے شہر کو اعلیٰ حکام کے حکم پر کم سے کم بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ملتان میں چار سے چھ گھنٹے بجلی کی بندش کا شیڈول ہے جبکہ بھاولنگر میں2 گھنٹے ہے ۔عوامی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسلام آباد سے خصوصی احکامات ہیں کہ ضلع بھاولنگر سارا خواہ مکمل ہی بند کردو مگر ملتان بند نہیں ہونا چاہیے ۔یہ بے حسی ہی نہیں پنجاب کے سب سے بڑے صوبے کے ضلع کو جو کہ حکومت کو کاٹن بیلٹ کی مد میں کرڑوں روپے دیتا ہے اس کے ساتھ انصافی ہے ۔انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ لوڈ کا دورانیہ پنجاب کے تمام اضلاع میں جتنا ہے اس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں مگر 15 گھنٹے 66 ہزار کی مین لائن بند کے دوسرے ضلع کو بجلی فراہمی کی مثال پنجاب بھر میں ایک بھی نہیں ہے ۔اس کے لیے وفد چیف ایگزیکٹو میپکو سے ملاقات کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرے گا ۔ادھر خراد ،الیکٹرک مرمت ،برقی آلات مرمت ،ایکٹرونکس و بجلی سے کام کر کے روزی کمانے والوں کے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے ہیں ہر طرف روٹی ،کپڑا ،مکان کا نعرہ لگانے والوں کو بد اخلاق الفاظ میں بد دعائیں اور حکمرانوں خدا کے لیے اس ملک کی جان چھوڑ دو ،تم صرف کرپشن ہی کر سکتے ہو ملک چلانا تمھارے بس کی بات نہیں کی صدائیں عام ہیں ۔یا پھر گزشتہ حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا کا الزام ہی دے سکتے ہو ، گرمی اور بھوکی عوام کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت کا نام جمہوریت ہے تو خدا ساری دنیا کو اس سے محفوظ رکھے ۔کیونکہ گزشتہ 63 سالوں سے اس پاکستان کے جو کچھ نہ ہوسکا موجودہ عوامی حکومت سے محض تین سالوں میں ہی اس کو فٹ پاتھ پر کھڑا کردیا ۔
تاریخ اشاعت:2011-04-23
 بھاولنگر (ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف سے ) نامعلوم افراد کے ہاتھوں سر پر کاری ضرب سے ویٹنری سٹور کا مالک قتل ،تفصیلات کے مطابق بنگلہ روڈ پر واقع عظیم ٹائون میں ویٹنری سٹور کا مالک سید آصف شاہ جس کی بیوی سکول ٹیچر اور بچے سکول میں گئے ہوئے تھے حسب عادت وہ دوپہر گھر کو گئے ،وہیں پر نامعلوم افراد نے سر پر کسی تیزدھار آلہ سے اس قدر شدید ضرب لگائی جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہوگئی ۔اس واقعہ کا پتہ اہل خانہ کے گھر میں آنے کے بعد چلا ، کمرے کے بکھرے ہوئے سامان اور واردات کے عنوان سے خدشہ محسوس ہو رہا ہے کہ مقتول کے گھر نامعلوم افراد گھر میں اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چوری کی مبینہ واردات پر دوران مزاحمت قتل کیا گیا ۔جائے واردات پر ڈی ایس پی ہارون آباد خاور زمان لودھی بھی پہنچ گئے ۔

 

٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر (ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف سے ) بسوں میں مسافروں کے سامان پر مبینہ وارداتیں کرنے والے گروہ کے ایک خاتون سمیت دو افراد تین لاکھ کے مسروقہ طلائی زیورات سمیت گرفتار ،مقدمہ درج ، ملزمان عورتوں کی خرید و فروخت ،فحاشی کے اڈے سمیت دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے ،تفصیلات کے مطابق کوثر پروین زوجہ حاجی محمد اصغر نے پولیس تھانہ فقیروالی کو بتایا کہ وہ اپنے دیور سعود احمد کے ساتھ فقیروالی سے ہارون آباد جا رہی تھی کہ اس کے ساتھ سیٹ پر بیٹھی خاتون نے اس کے پریس سے طلائی زیورات اور نقدی نکال لی ہے ۔جس پر پولیس تھانہ فقیروالی سید عباس شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں اس گروہ کے شاہد محمود ،اور خاتون نصرت بی بی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات ،موبائل اور نقدی جن کی مالیت قریباً تین لاکھ روپے تھی برآمد کر لیے ،پولیس نے تفتیشی محمد منور اے ایس آئی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ گروہ عرصہ سے وارداتیں کر رہا ہے ۔اس کا تعلق لاہور سے ہے ،یہ خاتون ایک اڈہ کی نائیکہ بھی ہے ۔ملزمہ نصرت بی بی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شاہد عورتوں کیی خرید و فروخت کا دھندہ کرتا ہے اور مجھے بھی فروخت کرنے کے لیے لاہور سے زبردستی لایا ہے ۔مگر شاہد نے اس الزم سے انکار کردیا تاہم پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔لیکن میڈیا کی ٹیم نے اس تفتیش پر عدم اعتماد کا برملا اظہار کیا ہے کہ لوکل خاتون شکیلہ بی بی جس کے بارے میں ملزمہ نے بھی بتایا کہ وہ ان کی سرغنہ ہے مگر اس واردات میں شامل نہیں ہے مگر اس کا کسی تفتیش یا ایف آئی آر میں نام تک نہ ہونا دال میں کچھ کالا کی گواہی دے رہا ہے ۔اور اگر یہ گروہ خواتین کی خرید و فروخت یا دیگر جرائم میں ملوث ہے تو اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے ۔پولیس کا کہنا تھا ان کی تیسری ساتھی شکیلہ بی بی کو کسی بھی طرح باہر نکال دینا سوالیہ نشان ہے حالانکہ شکیلہ فقیروالی میں اڈہ کی نائیکہ رہی ہے اور اس کی پس پردہ کردار کے بارے میں کسی کو بھی شک نہیں ہے ۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں
 

 

تاریخ اشاعت:2011-04-17

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف) ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں گے ۔گٹروں کے ڈھکنوں کو پہلی فرصت میں درست کیاجائے گا ،فقیروالی پارک کے لیے جگہ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے انجمن تاجران اور پریس سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہوں ،ٹی ایم او ہارون آباد طارق جاوید کی نمائیندہ اور انجمن تاجران و معززین سے خصوصی بات چیت میں اظہار خیال ۔انہوں نے مزید کہا کہ فقیروالی میں ناجائز تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ہائی وئے روڈ ،صدر بازار ،پرانا بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فقیروالی صفائی کے حوالے سے کہا کہ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔فقیروالی بلدیہ کے پاس وسائل کی کمی ضرور ہے مگر انشاءاللہ ہم اسی وسائل میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔عرصہ دراز سے جاری انجمن تاجران و شہریوں کے دیرینہ خواہش پارک کی ڈی سی او کے حکم پر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔ایم پی اے کی طرف سے بھی اس پارک کا گرین سگنل ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں گھپ اندھیرے کے حل کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔ملاقات کرنے والوں میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد بشیر ، جنرل سیکریٹری جاوید مجید ، ڈاکٹر ظفراقبال ،حاجی کاظم حسین ، محمدنواز ، کاشف مسعود ، صدر انجمن آڑھتیاں سمیت دیگر شامل تھے

تاریخ اشاعت:2011-04-17

بھاولنگر (بیوروچیف) دو واقعات میں تین افراد جاں بحق ،نواحی گاﺅں 30 تھری آر اضافی بستی میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں راشد محمود نامی ملزم نے ٹوکے کے پے در پے وار کر کے اپنی حقیقی بہن آسیہ بی بی اور ماموں محمد قاسم کو موت کے گھاٹ اتار دیا آخری اطلاعات تک ملزم فرار ہوگیا ۔دوسرے واقعہ میں نواحی گاﺅں 110 سکس آر کے دو حقیقی بھائیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک بھائی لیاقت علی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔

تاریخ اشاعت:2011-04-11

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف سے ) سرکاری اراضی پر تعمیر کچی آبادی بنگلہ کالونی فقیروالی پر غریبوں کے گھروں سے مکنیوں کو زبردستی بے دخل کرنے والے گروہ کا قبضہ متاثرین ڈی پی او بھاولنگر کے دفتر جا پہنچے ،ایس ایچ او فقیروالی نے قبضہ مافیا سے ملی بھگت کر کے شکایت کرنے والوں پر ہی مقدمہ درج کردیا ،ایس ایچ او قبضہ مافیا کا سرپرست ہے متاثرین کا احتجاج اور نعرہ بازی ۔پولیس کا مدعیان پر دباﺅ مقدمہ کے اندراج کے بعد متاثرین بھر دوبارہ ڈی پی او کے دفتر احتجاج کرتے ہوئے جا پہنچے ،ڈی پی او کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم ، ،مطالبات پورا نہ ہوئے تو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے باہر دھرنا دیں گے ا یکشن کمیٹی کے ارکان کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق قبضہ مافیا کے چند بااثر افراد نے طاقت کے نشہ میں بنگلہ کالونی میں غریبوں کے مکانوں اور پلاٹوں پر قبضہ کرکے خرید وفروخت کا دھندا شروع کر دیا،جس سے پوری بستی میں انارکی پھیل گئی،جس پر درجنوں مکینوں نے پرزور احتجاج کیا اور اٰ یس ڈی پی او ہارون آباد کی آمد پر مافیا کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ قانونی شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے ،اور اندراج مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ، لیکن اس کے بعد قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف موثر کاروائی کی بجائے الٹا پولیس تھانہ فقیروالی نے مافیا کے سرکردہ افراد سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔جس پر ان میں اشتعال پیدا ہوا اور در جنوںمتاثرین احتجاج کے لئے ڈی پی او آفس بہاولنگر پہنچ گئے اور حقائق سے انہیں آگا ہ کیا ،ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اکرم ،ممتاز قریشی ،مقصود ،رفیع ،علی احمد ،اشرف ،ظفر اقبال مغل نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مقامی ایس ایچ او مافیا کا سرپرست بن گیا ہے،جسے فوری تبدیل کیا جائے،اور ناجائز مقدمات خارج کئے جائیں اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر سد باب کیا جائے ۔

تاریخ اشاعت:2011-04-02

فقیروالی(نمائندہ خصوصی) قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی صحت یابی ،عمردرازی اوراستحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدرغلام حسین شاہدکی کال پرپنجاب بھرمیںخصوصی دعائیں مانگی گئیں ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں بھی قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی صحت یابی ،عمردرازی اوراستحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب فقیروالی میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری غلام مصطفےٰ رحمانی کی سربراہی میں منعقدکی،تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوتِ قرانِ پاک سے ہوا تلاوت اور نعت ِرسول مقبول کی سعادت قاری منظور احمدقریشی نے حاصل کی استقبالیہ تحصیل صدرندیم الحق چوہدری نے دیا ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ہارون آباد میاں محمدےارخان کموکا نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ ہم سب اس مشکل گھڑی میں ذات پات برادری ازم سے ہٹ کرمل جل کررہنے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری غلام مصطفےٰ رحمانی نے کہا کہ ہم سب قائدکے مشکل وقت میں بھی ساتھ تھے اب بھی ساتھ ہیںاور آئندہ بھی ساتھ ہیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدرغلام حسین شاہد کی کاوشوں کو سراہا اورکہا کہ انہوں نے نوجوانوں کو متحرک کیاپوراپنڈال میاں تیرا ایک اشارہ حاضر حاضرلہوہماراکے نعرہ سے گونجتارہا،اس موقع پر سٹی صدرفقیروالی یوتھ ونگ محمداسدچوہدری بھی موجود تھے تقریب میں ہارون آبادسے بھی ایک وفدسلیم عاصم کی سربراہی میں آیاوفدمیں حافظ عمیریاسین،حاجی محمدارشادراشد،شفیق عباسی اورکارکن یوتھ ونگ شامل تھے ،میڈیا کے نمائندوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی میاں نوازشریف کی صحت یابی،عمردرازی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا علامہ خورشید نعمانی نے کی تقریب کے آخر میں آئے ہوئے مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

صفحہ نمبر:-04-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team