ڈاکٹر محمد ظفراقبال بیور چیف ضلع بھاولنگر

E-mail: zafarhamdard@yahoo.com

   

Email:-jawwab@gmail.com

Tele:-1-514-970-3200

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
 
 

تاریخ اشاعت:2011-05-30

بھاولنگر( ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف) فقیروالی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف پھر پور آپریشن کے احکامات دے گئے ہیں ،ناجائز تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ایک ماہ میں دو مرتبہ ہارون آباد سے ٹریکٹر ٹرالی اور پندرہ ورکر فقیروالی کی جنرل صفائی کیا کریں گے ،ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں کوتاہی ناقابل برداشت ہے ،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد طارق جاوید کی فقیروالی بلدیہ کے دفتر میں نمائیندوںسے خصوصی بات چیت ۔انہوں نے مزید کہا کہ فقیروالی کی طرف توجہ نہیں دی گئی انشاءاللہ اب اس کی طرف بھر پور توجہ دی جا رہی ہے ۔ہر طرف گندگی کے انبار اب نہیں رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فقیروالی میں سلاٹر ہاﺅس کے نہ ہونے کی پریشانی پر کہا کہ قصابوں کو صاف ستھری جگہ پر جانور ذبحہ کرنے کا پابند کیا جارہا ہے اور بہت جلد ڈی سی او سے اس سلسلہ میں بات چیت کریں گے ۔فقیروالی ہسپتال کی شکایت پر کہ وہاں پر لیڈی ڈاکٹر ہونے کے باوجود الٹرا ساﺅنڈ مرد ڈاکٹر کرتا ہے حالانکہ جب لیڈی ڈاکٹر موجود ہے تو ایسا کر نا نامناسب ہے جس پر شہری کمیونٹی کا اعتراض بجا ہے اس پر ایم ایس فقیروالی ڈاکٹر احمد رضاءنے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر الٹرا ساﺅنڈ نہیں کرتی مگر جب ان کی رہائش گاہ پر مریض جاتا ہے تو وہاں الٹرا ساﺅنڈ کرتی ہے جس انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ سے اس مسئلہ پر احکامات جارے کرانے کا وعدہ کیا ۔فقیروالی میں کچھ برف کے کارخانے گٹروں ملے پانی کی آمیزش والی برف بنا رہے ہیں جس پر کاروائی کے احکامات جاری کردیے گئے اور نائب تحصیل دار کو بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔فقیروالی میں جاری ہاکڑہ نہر سے واٹر سپلائی کے کام کو تیز کرنے اور کوالٹی چیک ایند بیلنس پر بھی زور دیا ۔ہائیر سیکنڈری سکول پر جاری کام کے معیار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے شہری حلقوں ، میڈیا اور انجمن تاجران ،سیاسی حلقوں سے بھی شانہ بشانہ اس حلقہ سے مسائل کے حل مین اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی ۔
٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر( ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف) تین ماہ کی دلہن نے گھریلو جھگڑوں دے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسی ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔نواحی گاﺅں118 سکس آر میں نادیہ پروین کی تین ماہ قبل ہی شادی محمد رمضان سے ہوئی تھی آئے روز گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس نے گلے میں رسی ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔پولیس نے کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی

تاریخ اشاعت:2011-05-29

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف) دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ،دوکان پر کام کرنے والا 16 سالہ بچہ محمد رمضان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،دکان کے شٹر میں بارش کے باعث کرنٹ آگیا جس کے باعث اس کو موت ہو گئی ،دوسرے واقعہ میں نواحی گاﺅں123 سکس آر اضافی بستی شمع بی بی زوجہ عبیداللہ چوہان موٹر سائیکل کھچی والا جاتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا جس سے شمع بی بی پانچ بچوں کی ماں موقع پر جاں بحق ہو گئی اور اس کا خاوند عبیداللہ شدید زخمی ہو گیا جس کو بھاولپور داخل کرادیا گیا ۔
٭٭٭٭٭٭
 

 

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف) یوم تکبیر پر میاں عبد الخالق ایڈووکیٹ تحصیل صدر پی ایم ایل این نے فقیروالی میں مسلم لیگ ن کے کارکنوںاور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نواز شریف کا نا م کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے میاں نواز شریف کا اس قوم پر احسان عظیم ہے ۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی شہ خرچیوں اور عوام کی آواز کو پس پشت ڈالنے ،اور ملک و ملت کی بجائے امریکی آقاﺅں کی خوشنودی کے حصول نے ملک کو فٹ پاتھ پر کھڑا کردیا ہے ۔اس وقت پوری قوم امریکہ کے خلاف جبکہ حکمران امریکہ کے غلا م ہیں ۔ان کی نہ تو خارجہ پالیسی ہے اور نہ داخلی امور پر کوئی نقطہ نگاہ ،ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر کے محب وطن ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ۔اس دہشت گردی کی جنگ میں غلط پالیسوں اور امریکہ کو خوش کرتے کرتے 35 ہزار سے زائد پاکستانی مروا دیے ہیں ۔اور بم دھماکوں ،اور حساس اداروں اور تنصیبات پر جس طرح حملے ہو رہے ہیں وہ یقینا جنگ ہی کی شکل ہے ،ڈرون حملوں سے ملکی وقار مجروع ہو رہا ہے اور قومی اسمبلی کی قرار داد کے باوجود ،جنرل پاشا ، اور چیف آف آرمی سٹاف کا کہنا کہ مجھے حکم دیا جائے کہ کیا کرنا ہے ،اگر صدر ،یا اتھارٹی حکم دے تو کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوسکتا ۔مگر ان سب کے باوجود حکمرانوں کی خاموشی قوم کو شکوک و شبہات میں مبتلا کر رہی ہے ۔یوم تکبیر میں سٹی صدر غلام مصطفٰی ،تحصیل جنرل سیکریٹری چوہدری خلیل احمد ،جاوید مجید ، طارق جاوید ،سہیل عمران ، محمد یاامین و دیگر نے شرکت کی ۔
٭٭٭٭٭٭
دوسرے پروگرام میں جناح سکولز کی جانب سے خوبصور ت ریلی نکالی گئی جس میں سکول پرنسپل ،اور ڈاکٹر ظفراقبال کی خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت اور پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے باوجود مسائل کا شکار کیوں ہے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی کی اللہ تعالیٰ نے تمام وسائل اس وطن عزیز کو فراہم کیے ہیں مگر پھر بھی یہ پریشان حال کیوں ہے ۔پر بات چی کی ،ریلی صدر بازار ،پرانا بازار ،فیصل بازار سے ہوتی ہوئی اختتام پزیر ہوئی ۔
 

تاریخ اشاعت:2011-05-25

فقیروالی(نامہ نگار) فقیروالی سب تحصیل میں اندھے قتل کو معمہ حل تین ملزمان گرفتار ،ردوران وارات پہچان لینے پر قتل کیا ،ڈی ایس پی ہارون آباد کی تھانہ فقیروالی میں انجمن تاجران کی طرف سے پولیس تھانہ فقیروالی کی عوام دوست کاکردگی پر تقریب انعامات میں خطاب ،ایس ایچ او کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ عظیم ٹاﺅن فقیروالی میں ویٹنری سٹور کا مالک سید آصف حسین شاہ جس کی بیوی سکول ٹیچر ہے اور بچے زیر تعلیم ہیں ۔حسب معمول مقتول دوپہر کے وقت اپنے گھر گیا وہاں پر موجود ملزمان نے پہچان لینے پر نہایت ے دردی سے موت لے گھاٹ اتار دیا ،اس بات کا پتہ جب اس کی بیوی سیدہ یاسمین سکول سے گھر آئی تو قتل کی لرزہ خیز واردات کا علم ہوا ۔اس اندھے کا معمہ پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھا،ملزمان جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے تھے ۔ایس ایچ او سید عباس شاہ نے ،ماجد سب انسپکٹر ماجد، ارشد راڈو و دیگر ٹیم کے ساتھ مل کر موبائل فون کے ایمی نمبر کے ذریعے ملزمان ٹریس گئے ۔جس میں محمد صفدر ،خالد ملک ، عبد الباسط کو گرفتار کرلیا گیا ۔اور یوں شہر بھر کی خبروں کا موضوع بننے والا اندھا قتل ٹرس ہوا ۔اس عوام دوست کارکردگی پر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ فقیروالی نے ایس ایچ او مسید عباس شاہ ،ماجد ایس آئی مارشد راڈو ، ڈی ایس پی خاور زمان لودھی ،اور ڈی پی او کی عزت افزائی تقریبی پروگرام میں انعامات دیے ۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر جس قدر فقیروالی نے پولیس کو عزت دی ہے وہ ہمارے لیے قابل فخر ہے ۔سید انوا لحسن ،مسلم لیگ ن کے غلام دستگیر ممبر شکایت سیل وزیر اعلیٰ پنجاب ، مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر میاں عبد الخالق ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر ظفراقبال میڈیا ایڈوائزر انجمن تاجران ،بشیر خان کموکا ، چوہدری محمد ریاض د یگر نے بھی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔انجمن تاجران میں جاوید مجید ، محمد انور (ر) صوبیدار ،حاجی کاظم حسین ،حاجی اقبال مہدی ،محمد افتخار ،محمد انور عادل ،چوہدری رحمت علی ،و دیگر شامل تھے ۔معززین میں نائب تحصیل دار ،مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکٹری چوہدری خلیل احمد ،انجمن آڑھتیاں و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تاریخ اشاعت:2011-05-21

بھاولنگر(بیوروچیف سے ) سورج آگ برسانے لگا درجہ حرارت 48 سے تجاویز کرگیا ،سکولوں میں جانے والے ہزاروں بچے پیچش ،الٹی اور بخار کے باعث مریض بن گئے ،ہسپتال اور پرائیویٹ کلینک متاثرہ بچوں سے بھر گئے نواحی گائوں میں ہیضہ کی وباء پھیل جانے سے 50 کے لگ بھگ افراد ہسپتال داخل ،محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کا متاثرہ گائوں کا دورہ ،اکثر سکولوں نے بچوں کے لیے جنریٹر اور ٹھنڈا پانی کی عدم فراہمی پر والدین سراپا احتجاج ،برف کے نرخ0 روپے کلو تک پہنچ گئے ،انتظامیہ کو مطلع کرنے کے باوجود آنکھیں بند ۔درجہ حرارت 48 سنٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا سورج آگ برسانے لگا سکول جانے والے سینکڑوں بچے قے ،پیچش ،اور بخار ،سن سٹروک کے باعث سرکاری ہسپتال و پرائیویٹ کلینک بھر گئے نواحی گائوں32 نائن آر میں مضر صحت پانی سے ہیضہ کی وباء پھیل گئی 35 سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے محکمہ صحت کے ضلعی اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ۔اکثر سکولوں میں پینے کا پانی اورجنریٹر کی عدم فراہمی پر درجنوں بچے بیہوش۔والدین نے بزریعہ میڈیا احتجاج کرتے ہوئے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کا مطالبہ اور سکولوں میں پانی و جنریٹر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔انجمن تاجران وشہریوں نے انتظامیہ کو برف 60 روپے فی کلو گرام پر احتجاج کیا اور حالات سے آگاہ کیا مگر انتظامیہ کی خاموشی نے شدید گرمی میں عوام کی کھال ادھیڑنے کی کارخانہ داروں کو کھلی چھٹی دے دی ۔

تاریخ اشاعت:2011-05-16

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف ) رقبہ کا تنازعہ پر فائرنگ ایک ہی خاندان کے تین افراد باپ ،بیٹا اور بہو قتل تین افراد شدید زخمی ،ہارون آباد چشتیاں روڈ چک نمبر114 پل مراد پر عطاءاللہ ،محمد شفیع وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد ذکریا کمبوہ ،اس کا بیٹا محمد منشاءکمبوہ اور بہو ساجدہ قتل کر دی گئیں ۔اور عقیل ،عدیل ،اور محمد یوسف کمبوہ شدید زخمی

تاریخ اشاعت:2011-05-11

بھاولنگر( ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف) فورٹ عباس دو واقعات میں ایک قتل ،مروٹ ہائی وئے روڈ پردو موٹر سائیکلوں کے مابین خوفناک تصادم باپ ،بیٹی سمیت جاں بحق بچی کی ماں کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ تفصیل کے مطابق مروٹ ہائی وئے پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں چک نمبر 68 ای بی یزمان کا ساکن غلام فرید اور اس کی چھ سالہ بچی مریم موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی فرزانہ کوثر کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سواروں قاسم علی اور اختر علی کی بھی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔دوسرے دلخراش واقعہ جو کہ نواحی گاﺅں 211 نائن آر میں پیش آیا جہاں چھوٹے بھائی محمد الیاس نے رقبہ کے تنازعہ پر اپنے بڑے حقیقی بھائی عیس محمد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔مقتول چھ بچوں کا باپ تھا ۔

تاریخ اشاعت:2011-05-10

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف) گزشتہ چار ماہ میں پولیس تھانہ فقیروالی نے 22 لاکھ روپے کا مال برآمد ، 28 اشتہاری ،4 عدالتی مفرور ،320 لیٹر شراب ،اور گزشتہ سال کے تمام مقدمات کو مکمل کر دیا ،ایس ایچ او سید عباس کی صحافیوں کو پریس بریفنگ ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ میں چار قتل ہوئے ان میں سے دو کے ملزمان چالان کر دیے گئے ۔مال مسروقہ کے بارے میں کہا کہ ایک مقدمہ ڈکیتی کا درج ہوا جس کے چار ملزم گرفتار اور باقی ماندہ تین مفرور ہیں ۔اور ڈکیتی کی رقم سے70 فیصد برآمدگی کر لی گئی ہے سرقہ بالجبر کے 6 مقدمات درج ہوئے ان میں سے چار ملزم گرفتار ہوئے ،اور ان سے 5 لاکھ 60 ہزار کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ۔سرقہ مویشی کے پانچ مقدمات میں سے چار ملزم گرفتار جن سے5 لاکھ کی برآمدگی کی گئی ۔سرقہ عام سے 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی برآمدگی کی گئی ۔ناجائز اسلحہ کے 18 مقدمات درج ہوئے جو تمام کے تمام چالان ہوئے ۔شراب 320 لیٹر اور چالو بھٹی بھی پکڑلی گئی ۔انسدادی جرائم میں323 ملزم گرفتار ہوئے ۔28 اشتہاری اور 4 عدالتی مفرور پکڑ کو قانون کے حوالے کیے گئے ۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ میں جرائم کی شرح گزشتہ چار ماہ سے بہت کم ہوئی ۔فقیروالی تھانہ کا علاقہ قریباً ستر ،اسی کلومیٹر پر محیط ہے اور ان کے پاس نفری بھی کم اور گاڑیوں کا بھی فقدان ہے مگر اس کے بعد بھی پولیس تھانہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔کیونکہ ان کا منشور انجمن تاجران ،شہریوں اور عوامی سنجیدہ حلقوں کی مشاورت سے تھانہ چلانا ہے کیونکہ عوامی طاقت ہی پولیس کی اصل طاقت ہے ۔
 

تاریخ اشاعت:2011-05-08

بھاولنگر (ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف ) سڑکیں تعمیر کرنے والے غریب مزدور خاندان کی آٹھ سالہ بچی پروین کوچک 53فور آر کے قریب ائیر کنڈیشنڈ بس نے کچل دی ،بچی موقع پر جاں بحق ،ورثا ءکا بچی کی لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج ،پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی شروع کردی ،بس تھانہ بند ،بس کاڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق خالد نامی غریب مزدور کا خاندان سڑکیں بنانے کا کام کرتا ہے وہ لاگ چک 53فور آر کی نئی سڑک بنانے میں مصروف تھے اور بچے کھیل کود میں مصروف تھے کہ اچانک تیز رفتار اے سی بس نے آنا ًفاناً سڑک کراس کرنے والی بچی پروین کو ٹائروں تلے روند ڈاا جس سے بچی بری طرح کچلی گئی اور موقع پر ہی وفات پا گئی ۔موقع پر تمام خاندان کے افراد غم سے نڈھال اور بے ہوش ہوتے رہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

تاریخ اشاعت:2011-05-06

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بھاولنگر کے ویئر ہاﺅس سے چائے کے ڈبوں میں جعلی چائے اور ڈیٹول صابن بھی جعلی ڈال کر سپلائی پر ڈی سی او بھاولنگر نے عوامی شکایات پر ضلعی انچارج کے دفاتر اور ویئر ہاﺅس سیل کردیا تحقیقات شروع ۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر کہ چائے کے ڈبوں اور ڈیٹول صابن میںناقص چائے کی پتی اور صابن ڈال کر یوٹیلٹی سٹوروں کو سپلائی کی جا رہی ہے کاروائی کرتے ہوئے آر ایم جاوید مشتاق نے ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرتے ہوئے ویئر ہاﺅس کے انچارج کو تبدی کردیا اور حکم جاری کیا کہ ناقص اشیاءکو سٹوروں سے واپس کر کے درست سپلائی دی جاے انہوں نے اس سلسلہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی نواز لکھویرا، شہزاد ،اور شاہد جمیل بھٹی پر مشتمل بنائی جو کہ اس بد انتظامی پر تحقیقات کر رہی ہے گزشتہ شام ڈی سی او بھاولنگر نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ویئر ہاﺅس کے تینوں سٹورز ،ضلعی آر ایم کے دفاتر اور ریکارڈ سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر بڑے شہروں میں چینی موٹی جبکہ اس ضلع میں باریک سپلائی کی جارہی ہے اور چینی کے شاپر جگہ جگہ سے پھٹے اور ان میں چینی کی مقدار کم ہو جاتی ہے کیونکہ ان میں چینی کی بھرائی کے بعد نہ تو ان کو اچھے طریقہ سے سیل کیا جات ہے اور نہ ہی سٹوروں میں سپلائی کے بعد وزن کو چیک کیا جاتا ہے ان پھٹے ہوئے شاپروں سے چینی نکل رہی ہوتی ہے ۔جس سے وزن کم ہوجاتا ہے ۔ خدشہ کا اظہار کیاجا رہا ہے کہ اس کرپشن میں بھی مافیا شامل ہے جس کو بے نقاب کرنے اور بلا امتیاز کاروائی کی ضرورت ہے ۔

تاریخ اشاعت:2011-05-05

بھاولنگر (ڈاکٹر ظفراقبال بیوروچیف ) ڈالے اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ۔نواحی گائوں36 سکس آر کا محمد امین اور عاشق حسین موٹر سائیکل پر چک سے فقیروالی کی طرف آرہے تھے کہ فقیروالی کے نزدیک ہائی وئے روڈ پر تیز رفتار بے قابو ڈالے نے کچل دیا جس سے محمد امین جو کہ سابق صدر انجمن تاجران فقیروالی صوفی نصیر کے حقیقی بھانجے تھے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ان کا ساتھی عاشق حسین شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ورثاء نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دے کر معاف کردیا ۔

 

تاریخ اشاعت:2011-05-04

بھاولنگر(بیورو رپورٹ ) بجلی کی طویل بندش سے ٹیلی ویثرن کے مقابلے میںاخبار بینی میںخاطر خواہ اضافہ ہوگیا ،لوگ اخبارات کو توجہ اور زیادہ دلچسپی سے پڑھنے لگے ، بیوروچیف سروئے رپورٹ ۔کیے گئے سروئے میں مختلف سنجیدہ شخصیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سنگین ترین بجلی کے بحران سے جہاں ایک طرف کیبل کی بندش اور ٹیلی ویثرن سیٹوں کے نہ چلنے سے پاکستانیوں کی زیادہ تعداد ٹیلی ویثرن کی بجائے اخبارات پڑھنے کے طرف توجہ دینا شروع کردی ہے ،چند دنوں سے ملکی گرم حالات کے پیش نظر مرزا محمد اشرف کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش سے دیگر ذرائع ابلاغ میں اخبار ہی معلومات کی فراہمی کا ذریعہ ہے ۔معروف سینئر صحافی محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ کیبل کی بندش اور بجلی کے بحران نے ٹیلی ویثرن کی خبروں سے ناظرین محروم ہوئے ہیں جس کے باعث اخبارات کی قدرو قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔جاوید مجید نے بتایا کہ ریڈیو تو اب متروک ہوچکا ہے ۔مگر ہمارے دور دراز علاقوں میں ایف ایم ریڈیو جیسی سہولت کے فقدان نے پاکستانیوں کو ملکی حالات سے بے خبر رکھا ہے ۔مرزا محمد ارشد بیگ ملاں نے کہا کہ بجلی کی بندش نے جہاں زندگی مفلوج کی وہاں پاکستانیوں کو ٹیلی ویثرن کے ذریعے پل پل کی خبروں کے حصول میں بھی دشواری ہوئی جس سے اخبار پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ڈاکٹر ظفراقبال میڈیا ایڈوائزر انجمن تاجران نے کہا اخبارات ی حیثیت پہلے بھی مسلمہ تھی اور آج بھی مسلمہ ہے اخبارات ہی وہ واحد ذریعہ ابلاغ ہے جو کہ لاکھوں لوگوں تک پیغام پہنچاتے ہیں اور اس کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے ۔سروئے میں فرزند علی شاہ ، ملک طالب حسین ، مرزا محمد افضل ،محمد اسلم وزچ میکر و دیگر نے اظہار کیا ۔ادھر نیوز ایجنسیوں میں معمول سے ہٹ کر بچ جانے والے پرچوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے ۔
 

تاریخ اشاعت:2011-05-02

بھاولنگر(بیوروچیف ڈاکٹر ظفر اقبال ) تحصیل ہارون آباد میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ،گندم خرید سنٹرز پر خریداری دور کی بات باردانہ میسر نہیں،محکمہ خوراک کی جانب سے باردانہ کی تقسیم کے سلسلہ میں محکمہ مال ہارون آباد شہر کے پٹواری حضرات کی پانچوں گھی میں سر کڑاہی میں ،محکمہ فوڈ سنٹر ہارون آباد سٹی پر رشوت کے عوض باردانہ کی فراہمی منٹوں میں جبکہ میلوں دور سے آئے کسان سارا دن ذلیل و خوار ہو کر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ سیاسی چہیتوں اور پیاروں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہی۔تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم پرگزشتہ دنوں مین روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے گئے اور محکمہ خوراک و مال کے خلاف شدید احتجاج کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے خاص رد عمل کا مظاہر نہیں کیا گیا،حکومتی شیڈول کے مطابق ہر کسان کوفی ایکڑ آٹھ بوری باردانہ دیا جانا تھا جبکہ باقی ماندہ گندم کی ذمہ داری کسان پر ڈال دی گئی ہے ۔مثال کے طور پر ایک کسان کی فی ایکڑ پیداوار 50من آئی ہے اس سے محکمہ خوراک صرف 20من گندم خریدے گا باقی 30من کسان جہاں چاہے جا کر بیچے یا کنویں میں ڈال دے مگرمقامی ذمہ داران نے اس پر بھی اکتفاء نہیں کیا اور روز برو ز نت نئی پالیسیاں جاری کی جارہی ہیں جن میں روزانہ 20پرچیاں0پٹواری حضرات کو دی جاتیں رہی ہیں اور ہر پٹواری بادشاہ ہے جو اپنے پورے حلقہ میں صرف ایک خوش نصیب کو جیسی چاہے شرط پر فراہم کرئے مگر وہ شیڈول بھی انتظامیہ نے ہوا میں اُڑا دیاہے اور پچھلے چند دن سے باردانہ کی تقسیم مکمل طور پر بند ہی۔مُقامی انتظامیہ نے عام کسانوں کو ٹر خا نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ خرید تا حال شروع نہیں کی جاسکی دوسری طرف انتظامیہ کے چہیتوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہی۔ کسان سارا سارا دن اپنے کام کاج چھوڑ کر سینٹروں پر اس آس پر بیٹھے رہتے ہیں کے شائد غریبوں کی بھی سُنی جائے مگر سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ آتا دکھائی نہیں دے رہا۔ کسانوں نے پنجاب حکومت کے خادم اعلی سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کو ذلیل ورسوا نہ کیا جائے اُ ن کی تمام فصل خرید کروانے کا خاطر خواہ انتظام کیا جائے یا پھر اُن کو صاف صاف بتا دیا جائے کہ عام لوگوں کا اس ملک میں کوئی حق نہیں ہے اور اُ سے کرپٹ انتظامیہ اور سود خور مافیا کے رحم و کرم پہ ہی جینا ہو گااُوپر سے آئی ایم ایف کے دبائو پر گندم کی فروخت پر لگنے والے پندرہ فیصد جی ایس ٹی نے کسانوں کا باقی ماندہ لہو بھی نچوڑ لیا ہی۔ ۔
بھاولنگر(بیوروچیف ڈاکٹر ظفر اقبال ) پولیس تھانہ سٹی نے ایکشن لیتے ہوئے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا اور مختلف افراد سے 50سے زائد لٹر شراب برآمد کرکے 3/4امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ د رج کر لیا ہے غفور مسیح نامی شخص سے 30لٹر شراب برآمد ہوئی تھی واضح رہے کہ کرسچین کالونی و نئی بستی میں شراب کا دھندہ زوروشور سے جاری ہے اور اس گھنائونے جرم کے خلاف علاقہ کے ریاض مسیح نامی نوجوان نے بزریعہ درخواست آواز اٹھائی تھی کہ پولیس ان شراب فروشوں کے خلاف وسیع بنیادوں پر کریک ڈائون کرئے تاکہ منشیات سے چھٹکارا پایا جاسکے ۔
بھاولنگر(بیوروچیف ڈاکٹر ظفر اقبال ) مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے نائب صدر و فرنیچر ز یونین کے صدر حافظ عمیر یسین کا انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ ایکسین واپڈا دفتر کا دورہ ،وفد میں ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک ریاض خلجی ،حاجی ارشاد راشد ،سلیم عاصم،جنرل سیکریٹری مرکزی انجمن تاجران الحاج اختر علی خلجی کے ہمراہ ایکسین واپڈا الیاس قریشی سے ملاقات کی۔ملاقات میں کہا گیا ہے بجلی کے بحران سے مزدور اور محنت کش طبقہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔انجمن تاجران کے وفد نے لوڈشیڈنگ کے اوقات کار و شیڈول بندش بارے مختلف سوالات کئے اور شیڈول کا مطالبہ کیا جس پر ایکسین واپڈا الیاس قریشی نے انجمن تاجران کے عہدیداران کو بتایا کہ وہ کوشش کریں گے کہ آئندہ شیڈول جاری کیا جائے ۔وفد نے ملاقات کو کافی حد تک کامیاب قرار دیا ہے ۔
~بھاولنگر(بیوروچیف ڈاکٹر ظفر اقبال ) پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر زاہد پرویز کی درخواست پر سرکاری باردانہ سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی کے مالک عبدالرئوف سکنہ 76فور آر کے خلاف 420/406کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ سرکاری باردانہ میں گندم سے بھری ٹرالی غلہ منڈی میں موجود ہے جس پر انہوں نے تحصیلدار رانا اعجاز و عملہ کے ہمراہ پہنچے تو دو سو بوریاں سرکاری مارکہ والی ٹرالی پر گندم سے بھری ہوئی موجو د تھیں جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ سرکاری باردانہ میں غلہ منڈیوں سے گندم بھرنا اور فوڈ سنٹر پر فروخت کرنا جرم ہے ۔
 

صفحہ نمبر:-04-02-01

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team