ڈاکٹر محمد ظفراقبال بیور چیف ضلع بھاولنگر

E-mail: zafarhamdard@yahoo.com

   

Email:-jawwab@gmail.com

Tele:-1-514-970-3200

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309
 
 
 
تاریخ اشاعت:2011-06-29
بھاولنگر(بیورورپورٹ) خون سفید ،بھائی نے گھریلو رنجش پر اپنے ہی حقیقی بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں156 ایچ بی کے محمد امجد کی اپنے بھائی طالب حسین کے ساتھ گھریلو رنجش تھی ۔وقوعہ کے روز اس کے بھائی کے ساتھ تلخ کلامی میں امجد نے پسٹل سے فائرنگ کر کے طالب حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم گرفتار لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-25
بھاولنگر(بیورورپورٹ) فقیروالی برف فیکٹری مالکان اور انجمن تاجران کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد انتظامیہ نے فیکٹری مالکان کو برف کے صارفین کی کھال ادھیڑنے کی کھلی چھٹی دے دی ،تحصیل انتظامی آفیسر ،اے سی او ر نائب تحصیل دار (سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول )بھی برف فیکٹری مالکان کی من مانیاں روکنے میں ناکام ،انجمن تاجران اور شہریوں کا وفد ڈی سی او سے ملاقات میں صورت حال سے آگاہ کرے گا ۔جنرل سیکریٹری مرکزی انجمن تاجران جاوید مجید کی میڈیا بریفنگ ۔انہوں نے بتایا کہ فقیروالی میں برف فیکٹری مالکان موسم گرما کی شدت کے مطابق برف کے نرخ خود ہی متعین کرتے ہیں اور چند روز قبل فرہم کیا گیا برف کا بلاک جس کا وزن120 کلو گرام ہونا چاہیے اس کے نرخ50 2روپے سے خود ہی1000 روپے کردیا ۔اس سلسلہ میں اے سی ہارون آباد ،نائب تحصیل دار(سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول) فقیروالی کے نہ صرف نوٹس میں لایا گیا بلکہ متعدد بار شہریوں ،انجمن تاجران کے نمائیندوں ،صحافیوں نے تمام صورت حال سے آگاہ بھی کیا مگر باوجود تمام تر مزاکرات کے فیکٹری مالکان کے نمائیندہ محمد صادق اپنی مانی پر اڑا رہا اور علاقہ بھر میں شدید گرمی ،لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے برف صارفین کی واضح طور پر کھال ادھیڑنے کا اعلان کردیا ۔برف ڈیلروں کا کہنا ہے کہ ہمیں 120 کلو گرام والا برف کا بلاک درمیان سے خالی ملتا ہے جس کاوزن کم ہوتا ہے جس کے لیے فی کلو نرخ بڑھانے پڑتے ہیں ۔موسم گرما کا آدھا موسم گزر چکا ہے مگر انتظامیہ برف کے مالکان کی من مانیوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔کنٹرول نرخ ،اور پورا وزن نیز ڈی سی او بھاولنگر کے متعین کردہ نرخوں کے مطابق برف کی فروخت انجمن تاجران ،شہریوں اور صارفین کا مطالبہ ہے ۔اس سلسلہ میں ڈی سی او بھاولنگر سے انجمن تاجران کا وفد ملاقات کر کے ان کی چیرہ دستیوں سے آگا ہ کرے گا ۔اس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب ،اور چیف سیکریٹری پنجاب سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔گٹروں ملے پانی سے برف بنا کر شہریوں کو برف پلانے والی فیکٹری کو میڈیا اور شہریوں نیز محکمہ صحت کے اہلکاروں کی موجودگی میں سر بمہر کرنے کے بعد محض پانچ گھنٹہ بعد ہی ڈی سیل کر دینے سے عوام کے اذہان پر ایک سوالیہ نشان نقش ہو گیا اور شہر میں عوامی حلقے مختلف تشریحات کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-20
بھاولنگر(بیورورپورٹ)فقیروالی سے ملحق نواحی گائوں24 سکس آر جنوبی کا معروف کاشتکار اور نمبر دار محمد شاہد ضیاء کو نامعلوم افراد نے گردن میں تیز دھار آلہ سے قتل کردیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔پیر منگل کی درمیانی رات کو ڈیرہ پر پانی لگنا تھا ا ن کا ملازم رات ایک بجے کے قریب پانی کو پیچھے سے چیک کرنے کے لیے گیا واپس آنے پر محمد شاہد کا قتل ہوچکا تھا ۔جائے واردات کا جائزہ لینے کے بعد پولیس سب انسپکٹر ماجد کا کہنا تھا کہ جس چارپائی پر مقتول کی لاش پڑی ہوئی تھی وہاں پر خون کا نہ ہونا اور گردن کی پچھلی جانب کاری ضرب کے بعد کان کے ساتھ کسی تیز دھار آلہ سے دماغ اور جبڑے کو زخم پہنچا کر قتل کرنا کسی ماہر ٹیکنکل کے بعد ایسا نہیں ہوسکتا تاہم پولیس نے ابتدائی طور پر تفتیش شروع کردی ہے مقتول کے متعدد لوگوں سے تنازعات بھی تھے جس کو مرکز بنا کر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی مقتول کے تین چھوٹے بچے ہیں ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-19
بھاولنگر(بیورورپورٹ) حلقہ 283 پی پی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ،ایم پی اے شوکت محمود بسراء کی طرف سے معذوروں کے لیے بیت المال کی فراہم کردہ ویل چیئرز مستحقین تک پہنچانے کی تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے شوکت محمود بسراء کے بھائی طلعت حسین بسراء نے فقیروالی کے پارٹی ورکروں ،سابق سٹی ناظم اور سٹی کوارڈی نیٹر پی پی حاجی اشرف الاسلام کے ساتھ مل کر یہ امانت مستحقین کے سپرد کی ۔جن میں زیادہ سپیشل بچے تھے ۔اس موقع پر سابق سٹی ناظم نے کہا کہ سپیشل بچے ہماری توجہ کے زیادہ مستحق ہیں ۔ان کو زیادہ سے زیادہ احساس محرومی سے دور رکھنا چاہیے ۔انہوں نے پی پی کی حکومت کے حوالے کہا پی پی کو ملک میں کام کرنے کا بھر پور موقع نہیں مل سکا ملکی معاشی غیر تسلی بخش صورت حال میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجراء حوصلہ افزاء ہے ۔ویل چیرز کی مستحقین تک فراہمی کے موقع پر ایم پی اے کے بھائی طلعت محمود بسراء نے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر ظفراقبال کو بتایا کہ شوکت محمود بسراء کے پاس جتنے بھی حکومتی وسائل ہیں وہ اپنے حلقہ میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کوششوں کو عوام تک پہنچانے کے امین ہیں ۔اب ویل چیئرز مستحقین تک پہنچا کے ان کا ضمیر مطمئن ہے ۔اس موقع پر حلقہ کی عوام اور ویل چیئرز حاصل کرنے والوں سے استدعا کی گئی کہ ایم پی اے شوکت محمود بسراء کا یک ہی بیٹا ہے اور وہ بیمار ہے اس کے لیے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطاء فرمائے ۔مختصر تقریب میں مرزا محمد اشرف ،محمد اکبر کھل بنولے والا ، ہمایوں اشرف، ملک طالب حسین ، و دیگر کارکنان و عہدہ داران کی بڑی تعداد وموجود تھی ۔معذروں میں 25 کے قریب وی چیئرز تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر پاک چین دوستی کو بھی سراہا گیا جنہوں نے ان کو بنایا ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-18
بھاولنگر(بیورورپورٹ) حاملہ بیوی کی ڈلیوری کے آثار ظاہر ہونے پر اپنی بیوی کو رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی لایا مگر چار گھنٹے تک ایمرجنسی میں آنے کے باوجود مریض کا کوئی پرسان حال نہ بنا ، خون زیادہ ضائع ہونے سے حالت غیر ہونے پر گھر لے جانے کا حکم ، ہسپتال سے باہر وہی ڈلیوری نارمل طریقہ سے ایل ایچ وہ نے کرا دی ،ہسپتال کے عملہ کی بے حسی پر متاثرہ خاتون کے خاوند محمد وسیم کی میڈیا سے بات چیت اور اعلیٰ حکام کو ارسال عرض داشتوں میں موقف ۔اس نے بتایا کہ وہ دن ڈھائی بجے اپنی حاملہ بیوی فرزانہ بی بی کو ڈلیوری کے لیے لایا جس کو کہ تکلیف شروع ہو چکی تھی اور ساتھ بلیڈنگ بھی ہو رہی تھی جس کو ایمرجنسی ہونے کے باوجود نہ تو کسی متعلقہ ڈاکٹر نے چیک کیا اور دیگر ذمہ دار عملہ نے ۔بلڈ پریشر کم ہونے اور حالت غیر ہونے پر مرض کو لیڈی ڈاکٹر کے ذاتی کلینک پر جانے کا مشورہ عملہ دیتا رہا کیونکہ یہ ڈلیوری نارمل نہیں ہو سکتی کی وعید سنائی دیتی رہی ۔شام چھ بجے کے قریب عملہ اور متعلقہ ڈاکٹر کے چیک اپ اور علاج نہ کرنے مریض کو وہاں سے اٹھایا اور ہسپتال کی ایل ایچ وی کے پاس کچھ ہی دیر میں نارمل ڈلیوری ہو گئی مگر زیادہ خون بہہ جانے سے مریض کی حالت غیر رہی ۔محمد وسیم نے الزام عائد کیا کہ فقیروالی ہسپتال کے عملہ کا رویہ نہایت بد اخلاق اور حکام نہایت غیر ذمہ دار ہیں جن کے باعث ان کے مریض کی زندگی کوشدید خطرہ لاحق ہوا اللہ نے زندگی بخش دی مگر عملہ نے مارنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی ۔اس نے اعلیٰ حخام کو عرض داشتیں ارسال کی ہیں جس میں عملہ کی لاپرواہی اور عدم توجہی و غیر ذمہ داری کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
تاریخ اشاعت:2011-06-12
بھاولنگر(بیورورپورٹ ) اسلام ایک عا لم گیر مذہب ہے جو ہمیں احتر ام انسا نیت کا درس دیتا ہے عملی اسلام سے دوری ہمیں پستی کی جا نب دھکیل رھی ہی۔ اگر مسلمان اسلام کے سنہر ی اصو لوں کو اپنا لیں تو معا شرہ جنت نظیر بن سکتا ہے خود کش حملے اور فر قہ وارانہ فسادات کرنے والے اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔مدارس اور مساجد سے ہمیں لوگوں کو متحد ہو نے کا پیغام دینا ہے ۔ہمارے نبی پوری انسانیت کے نبی ہیں انکی تعلیمات اقوام عالم کیلئے ہیں ۔ہمیں اپنے قول و فعل سے ثابت کر نا ہے کہ مسلمان ایک امن پسند اور باہمی رواداری پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر ممتاز دانشور سکالر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر نور محمد جامی نے جامعہ قاسم العلوم فقیروالی میں ختم بخاری کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا ہمارے نبی ؐنے ہمیں مکمل دین عطاء فر ما یا اور یہ دین ہم تک اکابر علماء صوفیہ کے ذریعے پہنچا جنہوں نے محبت و اخوت اور پیار سے لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس فر ما یا میرے لئے بہت فخر کی بات ہے کہ میں علاقہ کے عظیم قدیمی ادارے میں ختم بخاری کے اجتماع میں شریک ہوا ہوں جامعہ کہ فضلا ملک کے اہم عصری و دینی اداروںمیں تدریس خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔مسلمان اگر اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنا لیں تو ملک ہر قسم کی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یسین صابر نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہو ئے فرما یا مدارس کے طلباء معاشرے سے تشدد کے عنصر کو ختم کرنے کیلئے باہر آئیں ہمارے نبی محمد ؐ رحمت اللعالمین ہیں ۔ہم انکی تعلیمات کو دنیا میں عام کریں اور اپنے وعظوں اور خطبات کے ذریعے محبت اور رواداری کو فروغ دیں ۔مسلمانوں کے باہمی اختلافات کی وجہ سے سامراجی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔دینی مدارس تعلیمات نبوی کا مر کز ہیںجب تک یہ قائم رہیں گے معاشرہ قائم رہے گا بعد ازاں جامعہ قاسم العلوم فقیروالی کے مہتمم مجلس اتحاد امت کے سر بر اہ صاحبزاہ پیر مسعود قاسم قاسمی نے معزز مہمانوں کو سپاس نامہ پیش کرتے ہو ئے کہاکہ ہمارا ماٹو ہے کہ ایسے علماء اور فضلاء تیار کیے جائیں جو دینی اور عصری علوم پر مہارت رکھتے ہوں اور معاشرے میں اتحاد بین المسلمین کے لیے عملی کردار ادا کریں آخر میں قومی سلامتی کے اداروں پر حملوں کی مذمت کی اور خود کش حملوں میں شہید ہو نے والوں کی مغفرت اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔
٭٭٭٭٭٭
بھاولنگر(بیورورپورٹ ) فقیروالی میں میڈیکل سٹورز نشہ آور ،جعلی ،زائد المعیاد ادویات ہرگز فروخت نہیں کریں گے ،جاوید مجید کی صدارت میں میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن فقیروالی کا اجلاس میں عزم ۔صدر جاوید مجید نے میڈیا کو اجلاس کے بعد بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر کی ہدایت پر میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی نشہ آور ،جعلی ،اور زائد المعیاد ادویات کی فروخت نہیں کریں گے ۔تمام میڈیکل سٹورز اس بات کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں کہ اس شدید گرمی سے ادویات کے معیار اور کیمیکل مضر صحت نہ ہوں ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-11
بھاولنگر(بیورورپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد ،تحصیل سینٹری انسپکٹر اور بلدیہ کے چیف آفیسر کا عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے شہریوں کو سیوریج ملا پانی سے برف تیار کرنے والی فیکٹری سربمہر کردی ،مضر صحت پانی کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کرنے کے لیے حاصل کر لیے گئے ۔اس مضر صحت پانی سے شہری گیسٹرو ،پیچش ،قے اور دیگر امراض جگر میں مبتلا ہورہے تھے ۔انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اے سی کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت اور عزم ۔تفصیل کے مطابق شہر کے وسط میں واقع رشید آئس فیکٹری میں برف بنانے کے لیے پانی جس کھال سے گزر کر آرہا ہے آبادی میں ہونے کے باعث اس میں سیوریج ملا یہ پانی فیکٹری کی سٹوریج ڈگیوں میں ڈالا جاتا ہے جس سے برف بنائی جاتی ہے ۔گزشتہ تین سالوں سے جاری تھا اب عوامی شکایات اسسٹنٹ کمشنر طارق جاوید ،محکمہ صحت کے تحصیل سینٹری انسپکٹر ،بلدیہ کے عملہ چیف آفیسر لال دین ، سب انجینئر محمد ارشد ،سٹی سینٹری انسپکٹر محمد ندیم نے کاروائی کرتے ہوئے گٹروں ملا پانی کے کھال ،ڈگیوں کو دیکھا اور کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری سربمہر کردیا اس موقع پر میڈیا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔برف کے ہوشرباء خود ساختہ نرخوں پر بھی کاروائی کی جائے گی ۔جس کے لیے تحصیل دار کو احکامات دیے گئے ہیں ۔شہر ی یہ نہایت مضر صحت سے بنی ہوئی برف سے ہیپاٹائٹس ،ہیضہ ،گیسٹرامراض جگر میں مبتلا ہو رہے تھے ۔محکمہ صحت کے عملہ نے مضر صحت پانی کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کرنے کے لیے حاصل کر لیے ۔اس موقع پر کچھ بااثر لوگوں نے اے سی کو مس گائیڈ کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام رہی ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-09
بھاولنگر(بیو رو رپورٹ) موسم گرما اپنے عروج پر پہنچ گیا درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا سورج آگ برسانے لگا ،تعلیمی اداروں کو چھٹیوں کے احکامات نجی تعلمی اداروں نے بچوں کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی درجنوں بچے ہسپتال پہنچ گئے،بچے اور والدین نہایت پریشان ،والدین کا چھٹیاں نہ کرنے پر شدید احتجاج اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،موسم گرما میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہوئے دس دن گزر چکے ہیں ۔مگر نجی تعلیمی اداروں نے ان احکامات کو ماننے کے جواز میں سمر کیمپ کا آغاز کیا مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر سکولوں نے بچوں کو ایک بجے کے لگ بھگ چھٹی کرکے بچوں کو ہیضہ ،سن سٹروک ،قے ،پیچش ،و بخار میں مبتلا کردیا ہے ہسپتالوں اور پرائیویٹ علاج گاہوں میں ان سکول جانے والے بچوں کی بڑی تعداد مریض بن کر پہنچ چکی ہے ۔والدین اس صورت حال میں شدید تزبذب کا شکار ہو چکے ہیں ،ڈی سی او بھاولنگر ،ای ڈی او ایجوکیشن سے سمر کیمپ کے ڈرامہ کو بند کر کے فی الفور چھٹیوں کے حکومتی احکامات پر عمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ،ہر سال تمام تعلیمی ادارے چھٹیوں میں بند رہتے ہیں تو اس مرتبہ کیوں احکامات کو پس بشت ڈالا جارہا ہے ۔
تاریخ اشاعت:2011-06-07
بھاولنگر(بیورورپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سینئر نرس کی جواں سالہ بہن سرکاری کوارٹر سے پانچ مسلح افراد نے اغوا کر لی ،مزاحمت پر نرس اور اس کے سسر کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ۔تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہارون آباد کی سینئر نرس ذینب بی بی جو کہ سرکاری رہائش گاہ میں ہی مقیم ہیں علی الصبح چار بجے کے قریب پانچ مسلح افراد مریض کے روپ میںگھر میں داخل ہوئے انہوں نے گن پوائینٹ پر ذینب بی بی کی جواں سالہ بہن فردوس کو اغوا کر لیا مزاحمت کرنے پر ذینب بی بی اور ان کے سسر عین اللہ کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا ۔واقعہ کے بعد ہسپتال انتظامیہ پولیس و دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس اس وقعہ کی مختلف پہلوئوں سے جانچ کر رہی ہے ۔
 
تاریخ اشاعت:2011-06-06
بھاولنگر (بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ زیڈ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے آئیندہ 60 دن موجودہ حکومت کے لئے نہایت اہم ہیں،کیونکہ موجودہ حکومت رہی تو جمہوریت کی بساط لپٹے جانے کی خطرات سنگین ہو تے جا رہے ہیں۔جو لوگ آج اقتدار میں اتحادی ہیں وہ بھی قوم کے احساسات کا ساتھ دیں ۔موجودہ حکومت نے دہشت گردی مہنگائی اور بیروز گاری کے ڈسے عوام کو ظالمانہ بجٹ دیکر ایک اور ‘‘مفاہمانہ کامیابی ‘‘ حاصل کی ہی، ۔آئی ایم ایف کا تیار کردی میزانیہ قوم کو مایو سیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکا ،وہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضی کے ہمراہ ان کی اقامت گاہ وائٹل ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ،۔اعجاز الحق نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اب ایوان میں چوڑیاںپھینکنے اور دھرنوں سے ملک کو دہشت گردی ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے موجودہ بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا ۔،عوامی ویثرن سے محروم اندھے حکمرانوں نے قومی غیرت وقار اور حمیت کو نیلامی پر لگا دیا ہے ، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اب مصلحتوں کو پس پشت ڈال کر ایک ایجنڈا ملک بچائو پر ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ،متحدہ مسلم لیگ نے تمام اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جو منگل 8 جون کو میری رہائش گاہ راولپنڈی میں ہوگا،انہوں نے بتایا کہ اس غیر معمولی اجلاس کی کامیابی کے لئے مسلم لیگ نون سندھ میں قوم پرست لیڈروں ،بلوچستان میں بلوچ راہنما اچکزئی ، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان وتحریک انصاف ،جماعت اسلامی و دیگر قائدین سے رابطے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ اب عوام کو بھی ملک بچانے کے لئے سڑکوں پر آنا پڑے گا،اگر چیف جسٹس کے لئے سول سوسائیٹی گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی ہے تو ملک کو بچانا اور بھی زیادہ ضروری اور اہم ہی،مسلم لیگ زیڈ کے راہنما نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں 35.40 ہزار سویلین اور فوجی جوان شہید کرائے اور اب ہمارے ایٹمی اثاثے ہتھیانے کے چکر میں امریکہ ہمیں کو نشانے پر لے آیا ہی،اور اس سازش میں بھارت اور اسرائیل اس کے پلان میں برابر کے حصہ دار ہیں،انہوں نے سوال کیا ایبٹ آباد آپریشن اور نیول بیس اٹیک کیا ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں کہ عراق پر حملہ آور ہونے سے پہلے اسی امریکہ نے جراثیمی ہتھیاروں کی موجودگی کا بہانہ بنایا تھا،لیگی راہنما کا موقف تھا کہ چونکہ ہمارے لیڈروں کے بنک بیلنس اور اثاثے امریکہ میں ہیں اس لئے وہ اس کے خلاف بات کرنے سے خوف زدہ ہیں کہ کہیں کر نل قذافی اور حسنی مبارک کی طرح ان کو منجمد نہ کر دیا جائی،اعجاز الحق نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا کہ ہمارے کسی دوست نے بین الاقوامی سرحد کو پار کرکے ہمارے قومی وقار کو پامال کیا اور ہم شر مندہ ہونے کی بجائے اسے عظم کامیابی قرار دینے لگی۔جس سے ثابت ہوا کہ ہمیں کور بین قیادت ملی ہے جس کو اپنے قومی مفادات کا بھی ادراک نہیں ۔
 
تاریخ اشاعت:2011-06-05
بھاولنگر(بیورورپورٹ)اغوا برائے تاوان کی واردات میں مغویہ تین سالہ نائلہ پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر اکمل بسراء نے بازیاب کرلی،تین ملزمان گرفتار چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہی۔تفصیلات کے مطابق دھوبی گھاٹ بلدیہ کالونی کے زاہد پرویز نامی شخص کی تین سالہ کمسن بیٹی نائلہ کو گلی میں کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر تاوان کے لئے اغوا کر کے ملزمان نے اس کے والد کو ٹیلی فون پر دو لاکھ روپے لاری اڈا پر کھڑی ایک ریڑھی پر رکھنے اور پولیس کو اطلاع نہ کرنے کا حکم دیا تھا جس پرزاہد پرویز نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کا آغاز کر دیااور بچی کو بازیاب کرانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کے موبائل فون کے ذریعے تین ملزمان عدنان علی،محمد آصف اور محمد عرفان کو گرفتار کر لیا دو ملزمان بچی کے محلے دار بتائے جاتے ہیں اور ملزمان کی نشاندہی پر فرار چوتھے ملزم بھولی کی تلاش جاری ہے جوکہ مغویہ بچی کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہی۔
-
بھاولنگر(بیورورپورٹ)تحصیل میونسپل اتھارٹی کے عملے کا سبزی و فروٹ کی ریڑھیوں پر ناجائز تجاوزات بارے آپریشن ،نذیر احمد نامی ملازم نے غریب سبزی فروشوں پر تشددکاکرتے ہوئے طاقت اندھا دھند استعمال کیا ،کئی ریڑھیاں الٹا کر ہزاروں روپے کا سامان ضائع کر دیا،غریبوں کا غنڈہ گردی پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار میں محنت کش سبزی فروش روزی روٹی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے میں مصروف ہیں جبکہ یہی ریڑھی والے اکثر روڈ بلاک اور ناجائز تجاوزات کی مد میں بھی ٹی ایم اے انتظامیہ کے زیر عتاب رہتے آئے ہیں گزشتہ روز بھی نذیر احمد نامی ملازم نے ریڑھی پر سبزی فروخت کرنے والوں کو ریڑھیاں سڑک سے ہٹانے کو کہاجس پر معاملہ تلخ کلامی تک جا پہنچا جس پر ٹی ایم اے کا عملہ جانوروں کی طرح سبزی و فروٹ فروشوں پر ٹوٹ پڑے اور ریڑھیاں الٹا دیں جنہیں بعد ازاں شیر جوان ٹی ایم اے اٹھا کر لے گئی۔واقع پر احتجاج کرتے ہوئے ریڑھی بانوں نے سڑک بلاک کردی اور ٹی ایم اے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجا ج کیا واضح رہے کہ ٹی ایم اے ناجائز تجاوزات بارے آپریشن کر رہی ہے مگر یہ آپریشن صرف غریبوں پر کیا جا رہا ہے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی مختلف جگہوں پر بااثر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔غریب محنت کشوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں ٹی ایم اے عملہ سے تحفظ فراہم کیا جائے اور غنڈہ گردی میں ملوث ملازمان کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ انہیں حلال روزی کمانے میں مشکلات کا سامنا نہ رہے ۔ 

تاریخ اشاعت:2011-06-02

بھاولنگر (ڈاکٹر ظفر سی) دو ماہ قبل شادی ہونے والا نوجوان سڑک کے کنارے مردہ پایا گیا قتل یا موٹر سائیکل پولیس کی تحقیق جاری ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں64 سیون آر کا فرحان جنید ولد امداد حسین جو کہ محلہ امد نگر میں مقیم تھا علی الصبح بنگلہ روڈ پر مردہ پایا گیا ساتھ موٹر سائیکل بھی تھا ۔مگر پولیس اور لواحقین نے ابتدائی طور پر موٹر سائیکل حادثہ کی بجائے ۔نوجوان کو قتل کرکے موٹر سائیکل حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔دو ماہ قبل شادی کا بتایا گیا ہے ۔اور اس کی بیوی فقیروالی رورل ہیلتھ سنٹر میں نرس ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس مختلف پہلوئوں سے تفتیش کر رہی ہے ۔تاہم لاش کی وضع قتل ہی کی طرف اشارہ کر ہی ہے ۔حتمی شکل میڈیکل رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئے گی ۔

تاریخ اشاعت:2011-06-01

بھاولنگر(ڈاکٹر ظفر بیوروچیف) سیم نالہ کی پلی ٹوٹنے سے چھٹی اور آٹھویں کلاس کے دو طالب علم جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 126 سکس آر کے دو طالب علم محمد یاسر ولد محمد امجد اور عاشق حسین ولد عبد الحمید مڈل سکول واقع چک نمبر18 سکس آر سے واپس گھر آرہے تھے کہ راستہ میں سیم نالہ کی خستہ پلی گر جانے سے نیچے آکر دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔مگر ہلاکتوں کا معلوم پانچ چھ گھنٹے کے بعد ہوا ۔دونوں کی نماز جنازہ مذکورہ گائوں میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں پرنم آنکھوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ 1984 کے لگ بھی یہ سیم نالے بنائے گئے تھے جن کا مقصد اس علاقہ سے سیم تھور کو خاتمہ تھا مگر یہ منصوبہ ایک دن کے لیے بھی نہ چل سکا ۔
 
 
      Apral May June july August september october November December

 

 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise Guest book Privacy Policy Contact us   Disclaimer Terms of Usage Our Team